جنگی گیمز کے پانچویں روز میں سعودی عرب نے 11 تمغے جیتے

شہزادہ فہد بن جلوی جیو جِتسو چیمپئنز کی تکریم کے دوران (الشرق الاوسط)
شہزادہ فہد بن جلوی جیو جِتسو چیمپئنز کی تکریم کے دوران (الشرق الاوسط)
TT

جنگی گیمز کے پانچویں روز میں سعودی عرب نے 11 تمغے جیتے

شہزادہ فہد بن جلوی جیو جِتسو چیمپئنز کی تکریم کے دوران (الشرق الاوسط)
شہزادہ فہد بن جلوی جیو جِتسو چیمپئنز کی تکریم کے دوران (الشرق الاوسط)

سعودی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی کے نائب صدر اور عالمی جنگی کھیل "ریاض 2023" کے ڈائریکٹر شہزادہ فہد بن جلوی نے کل منگل کی شام کنگ سعود یونیورسٹی کے ارینا اسپورٹس ہال میں جیو جِتسو مقابلوں کے پہلے دن کے اختتام پر امارات کے حماد القبیسی کو انڈر 85 کلوگرام کیٹیگری میں سونے کا تمغہ پہنایا۔ جبکہ سعودی کھلاڑی عمر ندا نے چاندی کا تمغہ جیتا اور کینیڈا کے ناتھن ڈوس سانوس نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

سعودی ٹیموں نے ان مقابلوں میں تمغے جیتنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے منگل کے روز 11 تمغے جیتے، جس کے بعد اب جیتے گئے مختلف تمغوں کی تعداد 27 ہو گئی ہے، جن میں کشتی کے مقابلوں میں 10 تمغے (3 چاندی اور 7 کانسی) اور جیو جِتسو میں ایک چاندی کا تمغہ کھلاڑی عمر ندا نے انڈر 85 کلوگرام کے مقابلے میں جیتا ہے۔(...)

بدھ-10 ربیع الثاني 1445ہجری، 25 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16402]

ایران پر ہماری فتح شکوک و شبہات کا جواب ہے: اسماعیل محمد "الشرق الاوسط سے"

قطر کی قومی ٹیم کے کھلاڑی اسماعیل محمد (تصویر: علی خمج)

قطر کی قومی ٹیم کے کھلاڑی اسماعیل محمد نے کہا ہے کہ "ایشین کپ 2023" کے سیمی فائنل میں ایران کا مقابلہ کرنا اگرچہ آسان نہیں تھا لیکن اس میں فتح سب کی محنت اور اعلیٰ کارکردگی کی بدولت ہے۔

 "الشرق الاوسط" کے ساتھ ایک انٹرویو میں اسماعیل محمد نے کہا: "یہ میچ آسان نہیں تھا۔ سب نے دیکھا کہ اس میں کیسا جوش و خروش تھا اور کیسے سنسنی خیرز اختتام ہوا، پہلے ایرانی ٹیم غالب آئی، پھر ہماری ٹیم واپس آئی اور آگے بڑھ گئی۔ "میرے خیال میں یہ کھلاڑیوں کی مضبوط توجہ اور اپنی کارکردگی پر خود اعتمادی کا نتیجہ ہے۔"

 اسماعیل محمد نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: "مجھے لگتا ہے کہ آج ہم نے ان لوگوں کو جواب دیا ہے جو کہتے ہیں کہ قطر کی قومی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتی۔ آج سب نے دیکھا کہ ٹیم نے کتنی خوبصورت کارکردگی دکھائی۔"(...)

جمعرات-27 رجب 1445ہجری، 08 فروری 2024، شمارہ نمبر[16508]