سعودی عرب کی دانیہ عقیل... "ریلینگ" آئیکون ایک کے بعد ایک کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں

انہوں نے "الشرق الاوسط" کو بتایا کہ "صبر اور سکون" مشکلات پر قابو پانے کے لیے ان کے ہتھیار ہیں

سعودی ڈرائیور نے بین الاقوامی چیمپئن شپ میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں (الشرق الاوسط)
سعودی ڈرائیور نے بین الاقوامی چیمپئن شپ میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں (الشرق الاوسط)
TT

سعودی عرب کی دانیہ عقیل... "ریلینگ" آئیکون ایک کے بعد ایک کامیابیاں سمیٹ رہی ہیں

سعودی ڈرائیور نے بین الاقوامی چیمپئن شپ میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں (الشرق الاوسط)
سعودی ڈرائیور نے بین الاقوامی چیمپئن شپ میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں (الشرق الاوسط)

صحرا میں کار ریلینگ کی سعودی خاتون ڈرائیور دانیہ عقیل اس پُر خطر کھیل میں سعودی عرب کی ایک آئیکون ہیں، جنہوں نے انتہائی کامیابی کےساتھ بین الاقوامی فتوحات حاصل کیں، جو سعودی خواتین کی انتہائی سخت اور مشکل کھیلوں میں مقابلہ کرنے کی صلاحیتوں اور ان کے علاوہ دیگر ان گنت کھیلوں میں ان کے شوق اور جذبے کی تصدیق کرتی ہیں۔

دانیہ عقیل اس سخت تکنیکی میدان میں رکاوٹوں کو توڑنے اور ریکارڈ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب ہونے والی پہلی سعودی، پہلی عرب اور دنی کی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے"الباہا" ڈیزرٹ ریلی ورلڈ کپ چیمپئن شپ جیتی ہے۔ آپ سعودی آٹوموبائل اینڈ موٹر سائیکل فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ موٹر سائیکل ریسنگ کا لائسنس حاصل کرنے والی پہلی سعودی خاتون ہیں۔

دانیہ عقیل نے "الشرق الاوسط" کو کار ریلینگ کی دنیا میں اپنے چیلنج اور کامیابیوں کی کہانی سناتے ہوئے کہا: "میری نسوانیت کبھی بھی موٹر سائیکل اور کار ریسنگ کی دنیا میں میرے داخلے میں رکاوٹ نہیں بنی، خلیجی ممالک اور تمام ممالک میں ریسنگ کے قوانین خواتین کی شرکت کے لیے کھلے ہیں اور میری اس کھیل سے محبت ہی میرا متحدہ عرب امارات، بحرین اور سعودی عرب میں ہونے والی ریسوں میں حصہ لینے کا بنیادی محرک بنا۔"(...)

پیر-29 ربیع الثاني 1445ہجری، 13 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16421]

"یورپی چیمپئنز لیگ" میں ڈیاز نے ریال میڈرڈ کو لیپزگ کے خلاف مشکل فتح دلائی

ڈیاز کے واحد گول کے بعد ریال میڈرڈ کے کھلاڑیوں کی خوشی کا منظر (اے ایف پی)

یورپی چیمپیئنز لیگ کے 16ویں راؤنڈ کے پہلے مرحلے میں کل منگل کے روز ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کی ٹیم جرمنی کے لیپزگ کلب کی ٹیم سے 1-0 گول کے ساتھ بہترین فتح حاصل کر کے واپس لوٹی۔

ابراہیم ڈیاز نے شاندار انفرادی کوشش کے بعد میچ کا واحد گول 49ویں منٹ میں کیا، جب کہ وہ انگلش مڈفیلڈر کھلاڑی جوڈ بیلنگھم کی جگہ کھیل رہے تھے۔

کیونکہ بیلنگھم گزشتہ ہفتہ کے روز ہسپانوی لیگ میں گیرونا کے خلاف اپنی ٹیم کی 4-0 سے فتح کے دوران دائیں ٹخنے میں موچ کے بعد اس میچ سے غائب تھے۔

بیلنگھم ہسپانوی لیگ میں 16 گول کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں، اسی طرح انہوں نے اس سیزن کے آغاز میں جرمنی کی بوروسیا ڈورٹمنڈ سے رائل رینک میں جانے کے بعد مختلف 29 میچوں میں 20 گول کیے ہیں۔(...)

بدھ-04 شعبان 1445ہجری، 14 فروری 2024، شمارہ نمبر[16514]