ایشین کپ: "گرین شرٹس" عمانی نیٹ سے بہترین آغاز کی منتظر ہے

عمانی قومی ٹیم کی حالیہ پریکٹس کی ایک تصویر (الشرق الاوسط)
عمانی قومی ٹیم کی حالیہ پریکٹس کی ایک تصویر (الشرق الاوسط)
TT

ایشین کپ: "گرین شرٹس" عمانی نیٹ سے بہترین آغاز کی منتظر ہے

عمانی قومی ٹیم کی حالیہ پریکٹس کی ایک تصویر (الشرق الاوسط)
عمانی قومی ٹیم کی حالیہ پریکٹس کی ایک تصویر (الشرق الاوسط)

سعودی قومی ٹیم قطر میں قومی ٹیموں کے ایشین کپ میں مضبوط آغاز کرنے اور 28 سالہ روزے کو توڑنے کی منتظر ہے، کیونکہ اتنے لمبے عرصے کے دوران اس نے کوئی براعظمی چیمپئن نہیں جیتا۔ جب کہ یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب اس کا مقابلہ چھٹے گروپ کے تحت اپنے ہمسایہ ملک عمان کی ٹیم سے دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے۔

اس گروپ میں تھائی لینڈ اور کرغزستان کی ٹیمیں بھی شامل ہیں جو عبداللہ بن خلیفہ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

قطر 2022 ورلڈ کپ میں صالح الشہری اور سالم الدوسری کے گول سے ارجنٹینا کے خلاف 2-1 سے تاریخی فتح کے بعد سے سعودی قومی ٹیم میں نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں۔ جیسا کہ سعودی قومی ٹیم کے فرانسیسی کوچ رینارڈ اپنے ملک کی خواتین کی قومی ٹیم کی کوچنگ کے لیے واپس روانہ ہو گئے اور سعودی فیڈریشن نے اطالوی کوچ روبرٹو مانسینی کی خدمات حاصل کر لیں، جنہوں نے اپنے ملک کی قومی ٹیم کو یورپی چیمپیئن کے ٹائٹل تک پہنچانے کے بعد اس کے کوچ کا عہدہ چھوڑ دیا۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]

ایران پر ہماری فتح شکوک و شبہات کا جواب ہے: اسماعیل محمد "الشرق الاوسط سے"

قطر کی قومی ٹیم کے کھلاڑی اسماعیل محمد (تصویر: علی خمج)

قطر کی قومی ٹیم کے کھلاڑی اسماعیل محمد نے کہا ہے کہ "ایشین کپ 2023" کے سیمی فائنل میں ایران کا مقابلہ کرنا اگرچہ آسان نہیں تھا لیکن اس میں فتح سب کی محنت اور اعلیٰ کارکردگی کی بدولت ہے۔

 "الشرق الاوسط" کے ساتھ ایک انٹرویو میں اسماعیل محمد نے کہا: "یہ میچ آسان نہیں تھا۔ سب نے دیکھا کہ اس میں کیسا جوش و خروش تھا اور کیسے سنسنی خیرز اختتام ہوا، پہلے ایرانی ٹیم غالب آئی، پھر ہماری ٹیم واپس آئی اور آگے بڑھ گئی۔ "میرے خیال میں یہ کھلاڑیوں کی مضبوط توجہ اور اپنی کارکردگی پر خود اعتمادی کا نتیجہ ہے۔"

 اسماعیل محمد نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: "مجھے لگتا ہے کہ آج ہم نے ان لوگوں کو جواب دیا ہے جو کہتے ہیں کہ قطر کی قومی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرتی۔ آج سب نے دیکھا کہ ٹیم نے کتنی خوبصورت کارکردگی دکھائی۔"(...)

جمعرات-27 رجب 1445ہجری، 08 فروری 2024، شمارہ نمبر[16508]