"گروپوں" میں ہارنے کا مطلب الجزائر کی نسل کا خاتمہ ہے: الجزائر کے کوچ بلماضی کا بیان

جمال بلماضی (اے ایف پی)
جمال بلماضی (اے ایف پی)
TT

"گروپوں" میں ہارنے کا مطلب الجزائر کی نسل کا خاتمہ ہے: الجزائر کے کوچ بلماضی کا بیان

جمال بلماضی (اے ایف پی)
جمال بلماضی (اے ایف پی)

الجزائر کی قومی ٹیم کے کوچ جمال بلماضی نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کا موریطانیہ سے 1-0 کی شکست کے بعد افریقن کپ آف نیشنز کے گروپ مرحلے سے باہر ہونے کی ذمہ داری اپنے اوپر لیتے ہیں۔ جب کہ موریطانیہ کی ٹیم نے براعظمی ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کی ہے۔

دو بار افریقی چیمپئن کا لقب حاصل کرنے والے الجزائر کی ٹیم صرف دو پوائنٹس کے ساتھ اپنے گروپ 4 میں سب سے نیچے ہے، جب کہ انگولا 7 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست اور بورکینا فاسو 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

الجزائر نے بلماضی کی قیادت میں 2019 میں ٹائٹل جیتنے کے بعد مسلسل دوسری بار گروپ مرحلے میں ٹورنامنٹ سے باہر ہوا ہے۔

بلماضی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ "میں الجزائر کو افریقن کپ تک پہنچانے والا دوسرا کوچ ہوں لیکن ہمیں پریس کانفرنس کا آغاز ان بیانات سے نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے میچ کے آغاز میں اپنی ٹیم کے کنٹرول کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ، "پہلا ہاف ایک سمت میں (الجزائر کے حق میں) تھا۔ لیکن (موریطانیہ) نے ایک ہی موقع میں گول کر دیا، آپ ان تمام اہداف کو دیکھ سکتے ہیں۔" ہم گول کرنے کے بہت سے مواقع پیدا کرتے ہیں لیکن ان سے فائدہ نہیں اٹھا پاتے۔ اگر دوسری ٹیمیں ہم پر حاوی رہتیں یا ہم گول کے مواقع پیدا نہ کر پاتے تو ہم کہہ سکتے تھے کہ امور ٹھیک نہیں ہیں لیکن ایسا نہیں ہے، اور سچ یہ ہے کہ ہم مسلسل دوسری بار پہلے راؤنڈ سے باہر ہو گئے ہیں اور اس کی ذمہ داری میں اپنے سر لیتا ہوں۔" (....)

بدھ-12 رجب 1445ہجری، 24 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16493]



"ریاض سیزن" مصر کپ کے فائنل میں الاہلی اور زمالک کلب کی ٹیموں کی میزبانی کر رہا ہے

یہ میچ "فرسٹ پارک" سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا (ریاض سیزن)
یہ میچ "فرسٹ پارک" سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا (ریاض سیزن)
TT

"ریاض سیزن" مصر کپ کے فائنل میں الاہلی اور زمالک کلب کی ٹیموں کی میزبانی کر رہا ہے

یہ میچ "فرسٹ پارک" سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا (ریاض سیزن)
یہ میچ "فرسٹ پارک" سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا (ریاض سیزن)

ریاض سیزن نے اپنے چوتھے ایڈیشن میں 8 مارچ کو مصر کپ کے فائنل میچ کی میزبانی اور اسپانسر شپ کا اعلان کیا ہے، جو دارالحکومت ریاض کے "فرسٹ پارک" اسٹیڈیم میں دیگر سرگرمیوں کے ساتھ مصر کے الاہلی اور زمالک کلبوں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب سعودی فٹ بال فیڈریشن کونسل کے چیئرمین یاسر المسحل نے کہا کہ "ریاض سیزن سے پہلے اسپورٹس کے بڑے ایونٹس کو اپنی جانب متوجہ کرنا اور انہیں اسپانسر کرنا، جیسے کہ مصر کپ، ایک غیر معمولی موقع ہے جو ملک کے تمام شعبوں کے درمیان نتیجہ خیز تعاون اور تعمیری ہم آہنگی کا عکاس ہے۔ جب کہ مملکت میں کھیلوں کے بڑے ایونٹس کے انعقاد اور ان کی میزبانی سے تمام شعبوں میں ترقی اور تنوع اجاگر ہوتی ہے اور اس سے مملکت کھیلوں کی دنیا میں پہلی ترجیح بنے گی۔"

مصری فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر جمال علام نے تصدیق کی کہ یہ قدم مملکت سعودی عرب اور عرب جمہوریہ مصر کے درمیان تعلقات کی حمایت اور مملکت میں مقیم مصری شائقین کے مطالبے کے جواب میں سامنے آیا ہے، علاوہ ازیں، فٹ بال کے اس ایونٹ میں سعودی شائقین کی بھی بھرپور شرکت کریں  گے۔ (...)

منگل-03 شعبان 1445ہجری، 13 فروری 2024، شمارہ نمبر[16513]