اسلامی ممالک میں تعلیمی بحران سے نمٹنے کے لیے جدید فنانسنگ

اسلامی ترقیاتی بینک گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ڈاکٹر محمد الجاسر
اسلامی ترقیاتی بینک گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ڈاکٹر محمد الجاسر
TT

چار براعظموں میں پھیلے اسلامی ترقیاتی بینک کے 57 رکن ممالک اسلامی ورثے کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں اور روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے جدید ٹیکنالوجیز پر انحصار کر رہے ہیں، جو تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں اپنے مقام کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

یہ ممالک معاشی تنوع کے حصول اور اپنے معاشروں میں امن و خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے بہترین مہارتوں اور تعلیم سے لیس افرادی قوت کی اہمیت کے بارے میں آگاہی کی بنیاد پر تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کو بڑھا رہے ہیں۔

مثال کے طور پر، "مملکت سعودی عرب کا ویژن 2030" جس میں انسانی سرمائے کی ترقی سے متعلق خصوصی پروگرام شامل ہے، اور اس میں نوجوان نسل کو تیار کرنے اور انہیں مستقبل کی ملازمتوں کے لیے بہتر انداز سے تیار کرنے کے لیے بنیادی اور جدید مہارتوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

اسلامی ترقیاتی بینک گروپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ڈاکٹر محمد الجاسر نے کہا، "خلیجی عرب ممالک تعلیم کے مرکزی کردار کو سمجھتے ہیں اور تعلیم میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے کم آمدنی والے ممالک اور بینک کے اراکین کے ساتھ شراکت کے لیے اپنی مالی طاقت کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، جس سے ان ممالک کو اپنی ترقی کی شرح کو تیز کرنے اور مستقبل کے عالمی بحرانوں سے بہتر انداز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔"(...)

اتوار - 24شوال 1444 ہجری - 14 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16238]

"الیکسو بزنس اینڈ پارٹنرشپس فورم" اگلے ہفتے تیونس میں شروع ہو رہا ہے

خیالات کی طاقت اور مجوزہ منصوبوں کا معیار شراکت داری کی سطح کو بڑھاتا ہے (الیکسو بزنس فورم)

عرب دنیا کے ثقافتی، تعلیمی، سائنسی اور تکنیکی حلقے "الیکسو بزنس اینڈ پارٹنرشپس فورم" کے آغاز کے منتظر ہیں۔ جو کہ تیونس کی میزبانی میں 28 اور 29 جنوری کو عرب ممالک کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اداروں اور تنظیموں کی وسیع شرکت کے ساتھ منعقد ہو رہا ہے۔

سعودی عرب کی پہل کاری اور عرب تعلیمی، ثقافتی اور سائنسی تنظیم (ALECSO)کے زیر اہتمام فورم کی سپریم کمیٹی نے وضاحت کی کہ تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، جس میں پروگرام کی سرگرمیوں اور متعدد اداروں اور تنظیموں کی طرف سے پیش کردہ شراکت داریوں کو منظم کیا جا رہا ہے تاکہ علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے اس تاریخی، منفرد اور پہلے ایونٹ کو بہتر انداز میں منعقد کیا جا سکے۔(...)

منگل-11 رجب 1445ہجری، 23 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16492]