سعودی عرب اور فرانس کا صنعت اور کان کنی میں اقتصادی تعاون کو بڑھانے اور سرمایہ کاری کے مواقع کو متنوع بنانے پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل فرانسیسی کمپنیوں کے متعدد عہدیداروں سے دو طرفہ ملاقاتوں کے دوران (SPA)
سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل فرانسیسی کمپنیوں کے متعدد عہدیداروں سے دو طرفہ ملاقاتوں کے دوران (SPA)
TT

سعودی عرب نے فرانس کے ساتھ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے مواقعوں سمیت صنعت اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے، تجارتی تبادلے میں اضافہ کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان غیر تیل کی برآمدات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا، جو کہ "مملکت کے ویژن 2030" کے مطابق اور صنعتی شعبے میں سرمایہ کاروں کو قومی حکمت عملی برائے صنعت کی طرف سے پیش کردہ سرمایہ کاری کے امید افزا مواقع سے فائدہ اٹھانے کے علاوہ اقتصادی بنیاد کو متنوع بنانے میں معاون ہے۔

یہ بات سعودی وزیر برائے صنعت و معدنی وسائل کے دورہ فرانس کے دوران سامنے آئی، جو کہ مملکت کی جانب سے قومی معیشت کے نقشے میں صنعتی اور کان کنی کے شعبوں کے کردار کو بڑھانے اور متعدد امید افزا صنعتوں میں دونوں ممالک کے درمیان ترقی کی راہوں کو فروغ دینے کی کوششوں کے ضمن میں ہے، جس کا مقصد معیاری سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور سعودی غیر تیل کی برآمدات کو فرانس اور یورپ کی منڈیوں تک رسائی کو بڑھانا ہے۔

سعودی صنعت و معدنی وسائل کے وزیر بندر بن ابراہیم الخریف نے پیرس میں فرانس کے وزیر اقتصادیات اور خزانہ برونو لومائیر سے ملاقات کی اور ان سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں ملاقات میں مملکت سعودی عرب اور جمہوریہ فرانس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کی مضبوطی کی تصدیق کی گئی اور مشترکہ دوطرفہ مفادات کے حصول کے لیے انہیں مزید فروغ دینے کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(...)

بدھ-25 ذوالقعدہ 1444 ہجری، 14جون 2023، شمارہ نمبر (16269)

"سعودی وزارت دفاع" نے مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ 17 معاہدوں اور دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے

ڈاکٹر خالد البیاری، انڈر سیکرٹری برائے پروکیورمنٹ اینڈ آرمامنٹ ابراہیم السوید اور "سامی" گراؤنڈ سسٹم کے سربراہ انجینئر ولید ابو خالد کا ایک معاہدے پر دستخط کا مشاہدہ کرتے ہوئے (الشرق الاوسط)

آج سعودی وزارت دفاع نے مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ 17 معاہدوں اور 2 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کا مقصد مسلح افواج کی شاخوں کی عسکری تیاریوں کی سطح، صلاحیتوں اور جنگی کارکردگی کو بڑھانا اور اس کے ساتھ ساتھ مقامی صنعتوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، تاکہ "وژن 2030" کے اہداف کے مطابق فوجی سازوسامان اور خدمات پر 50 فیصد سے زیادہ اخراجات کو مقامی بنانا ہے۔

معاون وزیر دفاع برائے انتظامی امور ڈاکٹر خالد بن حسین البیاری اور سعودی ایئر لائنز کے جنرل کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر ابراہیم بن عبدالرحمن العمر نے وزارت دفاع اور سعودی ایئر لائنز پرائیویٹ کمپنی لمیٹڈ کے درمیان فضائیہ کے لیے دو معاہدوں پر دستخط کا مشاہدہ کیا۔

دونوں معاہدوں پر وزارت دفاع کی جانب سے انڈر سیکرٹری برائے پروکیورمنٹ اینڈ آرمامنٹ ابراہیم السوید نے اور سعودی ایئر لائنز پرائیویٹ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے کمپنی کے سی ای او ڈاکٹر فہد الجربوع نے دستخط کیے۔ علاوہ ازیں، وزارت دفاع نے مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ مزید 6 معاہدوں پر دستخط کیے، جس کے فریم ورک میں ان کمپنیوں اور جنرل اتھارٹی برائے ملٹری انڈسٹریز کے درمیان صنعتی شراکت کے معاہدے کیے گئے، جس کی نمائندگی اتھارٹی کے نائب گورنر محمد بن صالح العذل نے کی۔ (...)

بدھ-26 رجب 1445ہجری، 07 فروری 2024، شمارہ نمبر[16507]