قیمت کی حد مقرر کرنے کے بعد سے روسی تیل کی آمدنی میں 50 فیصد کمی آئی ہے: امریکی وزارت خزانہ

امریکی معاون وزیر خزانہ ویلی اڈیمو (ٹویٹر)
امریکی معاون وزیر خزانہ ویلی اڈیمو (ٹویٹر)
TT

قیمت کی حد مقرر کرنے کے بعد سے روسی تیل کی آمدنی میں 50 فیصد کمی آئی ہے: امریکی وزارت خزانہ

امریکی معاون وزیر خزانہ ویلی اڈیمو (ٹویٹر)
امریکی معاون وزیر خزانہ ویلی اڈیمو (ٹویٹر)

امریکی وزیر خزانہ کے معاون ویلی اڈیمو نے کہا کہ قیمتوں کے حد کا تعین کرنے کے 6 ماہ بعد رواں سال کے پہلے پانچ مہینوں کے دوران تیل کی فروخت سے روسی حکومت کی آمدنی میں تقریباً 50 فیصد کمی آئی ہے۔

اڈیمو نے واشنگٹن میں ایک سیمینار میں پہلے سے تیار شدہ بیانات میں وضاحت کی کہ روس کی تیل کی آمدنی میں پچھلے سال کے مقابلے میں کمی آئی ہے، "جب کہ روس اس وقت جنگ کے ابتدائی مراحل کے بہ نسبت زیادہ خام تیل برآمد کر رہا ہے۔"

"فرانسیسی پریس ایجنسی" کے مطابق انہوں نے مزید کہا، "برآمدات میں اضافے کے باوجود روس کم پیسہ کما رہا ہے، کیونکہ اس کا تیل دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں 25 فیصد کم قیمتوں پر فروخت ہو رہا ہے۔"

واشنگٹن کی طرف سے روسی آمدنی کا تخمینہ لگانے کے طریقہ کار کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر امریکی وزارت خزانہ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ، ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے پاس کئی ٹولز ہیں، جن میں مارکیٹ کی قیمتوں کی نگرانی کرنا بھی شامل ہے جو روسی برآمد کنندگان تیل کے عوض وصول کرتے ہیں۔

امریکی اہلکار نے تصدیق کی کہ روسی حکام نے تیل کی آمدنی میں کمی کے نتیجے میں دباؤ کا بھی حوالہ دیتے ہوئے ذکر کیا کہ روسی تیل کی قیمتوں پر عائد حد کو بڑھانے کے لیے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی گئی۔ (...)

جمعہ - 27 ذوالقعدہ 1444 ہجری - 16 جون 2023ء شمارہ نمبر [16271 ]

"الیکسو بزنس اینڈ پارٹنرشپس فورم" اگلے ہفتے تیونس میں شروع ہو رہا ہے

خیالات کی طاقت اور مجوزہ منصوبوں کا معیار شراکت داری کی سطح کو بڑھاتا ہے (الیکسو بزنس فورم)

عرب دنیا کے ثقافتی، تعلیمی، سائنسی اور تکنیکی حلقے "الیکسو بزنس اینڈ پارٹنرشپس فورم" کے آغاز کے منتظر ہیں۔ جو کہ تیونس کی میزبانی میں 28 اور 29 جنوری کو عرب ممالک کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اداروں اور تنظیموں کی وسیع شرکت کے ساتھ منعقد ہو رہا ہے۔

سعودی عرب کی پہل کاری اور عرب تعلیمی، ثقافتی اور سائنسی تنظیم (ALECSO)کے زیر اہتمام فورم کی سپریم کمیٹی نے وضاحت کی کہ تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، جس میں پروگرام کی سرگرمیوں اور متعدد اداروں اور تنظیموں کی طرف سے پیش کردہ شراکت داریوں کو منظم کیا جا رہا ہے تاکہ علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے اس تاریخی، منفرد اور پہلے ایونٹ کو بہتر انداز میں منعقد کیا جا سکے۔(...)

منگل-11 رجب 1445ہجری، 23 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16492]