عراق تیل کی پیداوار 5 ملین بیرل یومیہ سے تجاوز کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے

عراقی شہر بصرہ میں الرمیلہ فیلڈ... جہاں حکومت اس کی پیداوار 5 ملین بیرل یومیہ تک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے (رائٹرز)
عراقی شہر بصرہ میں الرمیلہ فیلڈ... جہاں حکومت اس کی پیداوار 5 ملین بیرل یومیہ تک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے (رائٹرز)
TT

عراق کی پارلیمنٹ میں "تیل اور گیس کمیٹی" نے اتوار کے روز انکشاف کیا کہ حکومت نے تیل کی پیداوار کو 5 ملین بیرل یومیہ سے زیادہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ کمیٹی کی رکن، نمائندہ زینب جمعہ الموسوی نے عراقی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ، "کمیٹی تیل اور گیس کے ذخائر کو بڑھانے اور خام تیل اور گیس کی قومی پیداوار میں اضافے کے لیے حکومتی اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔ جب کہ تیل کے ساتھ ساتھ گیس کی صفائی کر کے اسے مفید پیداوار کے ذریعے توانائی و دولت میں تبدیل کر کے مقامی ضروریات کو پورا کیا جا سکتا ہے، اور خاص طور پر غیر ملکی کمپنیوں کو دعوت دے کر الیکٹرک پاور سٹیشنز، پیٹرو کیمیکل انڈسٹری، کھاد وغیرہ... کی پیداوار بڑھائی جا سکتی ہے۔ علاوہ ازیں، مالیاتی محصولات کے حصول کے لیے اپنے سرپلس کو عالمی منڈیوں میں برآمد کیا جائے گا جس سے قومی خزانے کو فائدہ ملے گا اور ملکی معیشت، پائیدار ترقی اور روزگار کے نئے مواقع فراہم ہونگے۔"

انہوں نے زور دیا کہ قومی کمپنیوں کے زیر انتظام فیلڈز کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہئے۔ تاکہ بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ مقابلہ پیدا کیا جائے اور قومی کمپنیوں سے خالص منافع میں اضافہ ممکن ہو سکے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ "عراقی تیل بیرونی ممالک کی طرف سے درآمد کیے جانے والے اہم ترین تیلوں میں سے ایک ہے۔ جن میں سرفہرست بھارت، چین اور جنوبی کوریا شامل ہیں، جنہوں نے رواں سال کے آغاز سے عراقی تیل کا تقریباً 54 فیصد حاصل کیا، جب کہ سنگاپور، ہالینڈ، ترکی، یونان، مصر، امریکہ، اٹلی اور فرانس کے ممالک اس کے علاوہ ہیں۔"

انہوں نے اشارہ کیا کہ "عراق تیل کی فروخت سے اربوں ڈالر حاصل کرتا ہے، جو کہ اس کی سرمایہ کاری اور آپریشنل حصوں کو چلانے کے لیے ملک کے عمومی بجٹ میں کردار ادا کرتا ہے۔" انہوں نے زور دیا کہ "پارلیمنٹ تیل کی پیداوار کی شرح کو 5 ملین بیرل سے زیادہ یومیہ تک بڑھانے کی حکومتی کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔" (...)

پیر 14ذی الحج 1444 ہجری - 03 جولائی 2023ء شمارہ نمبر [16288]

"سعودی اقتصادی کونسل" مقامی اور بین الاقوامی پیش رفتوں کا جائزہ لے رہی ہے

حکومت عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز کے نتائج سے بچنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے (واس)

سعودی عرب کی "اقتصادی اور ترقیاتی امور کی کونسل" نے کل بدھ کے روز مقامی اور بین الاقوامی اقتصادی پیش رفتوں کا جائزہ لیا، جس میں تازہ اشاریے اور بین الاقوامی معیشت کو درپیش نمایاں ترین چیلنجز اور توقعات  بھی شامل تھیں۔

کونسل نے ویڈیو اجلاس میں 2023 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران "پروجیکٹ مینجمنٹ" سیکریٹریٹ کی طرف سے جاری کیے گئے فیصلوں اور سفارشات کی پیروی کرتے ہوئے ایک بریفنگ لی، جس میں کونسل اور اس کی ماتحت کمیٹیوں کے نتائج کی تفصیلی پیروی، معاملات کی نوعیت اور کامیابی کی سطح سے متعلق تفصیلی اعدادوشمار شامل تھے، جس کے مطابق ادارے نے کارکردگی کے اشاروں میں 98 فیصد کا نمایاں اضافہ کیا۔

کونسل کی جانب سے اداروں کی کامیابی کی سطحوں اور تفویض کردہ امور کی قریب سے نگرانی کے سبب 2023 کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں زائد المیعاد کاموں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت اس بات کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ قومی معیشت کو عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز کے اثرات اور نتائج سے بچایا جائے، چنانچہ وہ اس کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے جس میں مقامی مارکیٹوں میں صارفین کی اشیائے ضرورت کی دستیابی کو بڑھانا بھی شامل ہے۔(...)

جمعرات-20 رجب 1445ہجری، یکم فروری 2024، شمارہ نمبر[16501]