"الدرہ" فیلڈ صرف کویت کے ساتھ مشترکہ ملکیت ہے: سعودی عرب

"الدرہ" گیس فیلڈ (الشرق الاوسط)
"الدرہ" گیس فیلڈ (الشرق الاوسط)
TT

"الدرہ" فیلڈ صرف کویت کے ساتھ مشترکہ ملکیت ہے: سعودی عرب

"الدرہ" گیس فیلڈ (الشرق الاوسط)
"الدرہ" گیس فیلڈ (الشرق الاوسط)

سعودی وزارت خارجہ کے ایک باخبر ذریعہ نے منگل کے روز تصدیق کی کہ منقسم زیر آب علاقے میں موجود قدرتی وسائل پر مملکت سعودی عرب اور کویت کی مشترکہ ملکیت ہے، جس میں "الدرہ" فیلڈ بھی مکمل طور پر شامل ہے۔

یہ بات وزارت خارجہ کی جانب سے سعودی پریس ایجنسی کو دیئے گئے ایک بیان کے دوران سامنے آئی جو حال ہی میں "الدرہ" فیلڈ کے بارے میں گردش کرتی ہوئی خبروں کے بعد ہے۔ اس دوران ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ صرف سعودی عرب اور کویت کو اس خطے کے وسائل سے فائدہ اٹھانے کے لیے مکمل خودمختار حقوق حاصل ہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے ایران سے اپنے سابقہ ​​مطالبات کی تجدید کی ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کے مطابق سعودی عرب اور کویت کے ساتھ تقسیم شدہ زیر آب علاقے کی مشرقی سرحد کی حد بندی کرنے کے لیے مذاکرات شروع کرے۔

بدھ-17ذوالحج 1444 ہجری، 05 جولائی 2023، شمارہ نمبر[16290]

 



سعودی خودمختار فنڈ "پرائیویٹ سیکٹر فورم" میں کمپنیوں کے لیے مواقع کا آغاز کر رہا ہے

فورم کا مقصد نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری اور تعاون کے مواقعوں کو بڑھانا ہے (واس)
فورم کا مقصد نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری اور تعاون کے مواقعوں کو بڑھانا ہے (واس)
TT

سعودی خودمختار فنڈ "پرائیویٹ سیکٹر فورم" میں کمپنیوں کے لیے مواقع کا آغاز کر رہا ہے

فورم کا مقصد نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری اور تعاون کے مواقعوں کو بڑھانا ہے (واس)
فورم کا مقصد نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری اور تعاون کے مواقعوں کو بڑھانا ہے (واس)

آج سعودی عرب میں "پبلک انویسٹمنٹ فنڈ" نے اپنی نوعیت کے سب سے بڑے "پرائیویٹ سیکٹر فورم" کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز کیا، اور اس کے ساتھ ساتھ دو روز کے لیے ریاض میں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں نمائش کا آغاز کیا۔

فورم کا مقصد نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری اور تعاون کے مواقعوں کو فروغ دینا اور فنڈ کی حکمت عملی کے مطابق 2025 کے آخر تک مقامی مواد میں اپنے منصوبوں اور پورٹ فولیو کمپنیوں کے تعاون کو 60 فیصد تک بڑھانا ہے۔

اس فورم میں متعدد وزراء، فنڈ اور اس کے ذیلی اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں، سرکاری اداروں اور کاروباری رہنماؤں سمیت مختلف اسٹریٹجک شعبوں میں نجی سیکٹرز کے 8,000 سے زائد افراد شرکت کر رہے ہیں، اس کے علاوہ فنڈ کی 80 سے زیادہ پورٹ فولیو کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں جن کے لیے 100 سے زیادہ ہالز مختص کیے گئے ہیں۔

اس فورم کا انعقاد، مقامی نجی شعبے کے کردار اور اس کی مسابقتی اور اختراعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے فنڈ اور اس کی کمپنیوں کی کوششوں کے تسلسل کے ضمن میں ہے۔ جس میں نئے پروگرام اور اقدامات بھی کیے جائیں گے، جن کا مقصد مقامی معیشت کے تنوع کو سپورٹ کرنا، اسٹریٹجک شعبوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینا، ان کی مسابقت کو بڑھانا، ان میں مقامی مواد کے تناسب کو بڑھانا اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا ہے۔(...)

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]