سعودی عرب نے وسطی ایشیا کی سب سے بڑی پہلی ونڈ ٹربائن کی تنصیب مکمل کر لی

"اکوار پاور" ازبکستان میں 500 میگا واٹ کی صلاحیت کے منصوبے پر عمل درآمد کر رہا ہے

وسطی ایشیا میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی پہلی ونڈ ٹربائن ازبکستان کے علاقے بخارا میں "باش" پلانٹ پروجیکٹ میں کام کر رہی ہے (الشرق الاوسط)
وسطی ایشیا میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی پہلی ونڈ ٹربائن ازبکستان کے علاقے بخارا میں "باش" پلانٹ پروجیکٹ میں کام کر رہی ہے (الشرق الاوسط)
TT

سعودی عرب نے وسطی ایشیا کی سب سے بڑی پہلی ونڈ ٹربائن کی تنصیب مکمل کر لی

وسطی ایشیا میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی پہلی ونڈ ٹربائن ازبکستان کے علاقے بخارا میں "باش" پلانٹ پروجیکٹ میں کام کر رہی ہے (الشرق الاوسط)
وسطی ایشیا میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی پہلی ونڈ ٹربائن ازبکستان کے علاقے بخارا میں "باش" پلانٹ پروجیکٹ میں کام کر رہی ہے (الشرق الاوسط)

سعودی عرب کی اکوا پاور کمپنی نے وسطی ایشیا میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی 500 میگا واٹ کی صلاحیت رکھنے والی پہلی ونڈ ٹربائن کامیابی کے ساتھ ازبکستان کے علاقے بخارا میں باش ونڈ پاور پلانٹ پراجیکٹ میں نصب کر دی ہے۔ "انویجن انرجی (Envision Energy)"کمپنی نے 6.5 میگا واٹ کی صلاحیت والی اس ٹربائن کو تیار کیا ہے اور اسے چائنہ کی انرجی انجینئرنگ کارپوریشن (CEEC(نے نصب کیا ہے، جو کہ انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور تعمیراتی ٹھیکیدار ہے۔ اکوا پاور کے سی ای او کاشف رانا نے کہا کہ باش ونڈ فارم میں پہلی ٹربائن کی تنصیب ان اہم سنگ میلوں میں سے ایک ہے جسے کمپنی اس منصوبے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کی ایک طویل فہرست میں شامل کرنے پر فخر کرتی ہے۔ علاوہ ازیں یہ منصوبے کی ترقی کے مراحل میں مسلسل پیش رفت اور توانائی کے مرکب کو متنوع بنانے کے لیے ازبکستان کی حکومت کی طویل مدتی حکمت عملی کی حمایت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ چائنہ انرجی گروپ کمپنی نے گزشتہ سال دسمبر میں 500 میگا واٹ کی صلاحیت والے "باش انڈیپنڈنٹ ونڈ پاور اسٹیشن" اور  500 میگا واٹ ہی کی صلاحیت والے "دازہانکلڈی انڈیپنڈنٹ ونڈ پاور اسٹیشن" میں سے ہر ایک کے لیے تعمیر، انجینئرنگ، آپریشن اور دیکھ بھال کا ٹھیکہ حاصل کیا تھا، جو ازبکستان میں اکوا پاور کے ذریعے تیار کیے جا رہے ہیں۔

بدھ-22 محرم الحرام 1445ہجری، 09 اگست 2023، شمارہ نمبر[16325]

"بٹ کوائن" کی قیمت میں پھر سے اضافہ ہو کر 50 ہزار ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی

لیپ ٹاپ کی بورڈ پر ڈیجیٹل کرنسی "بٹ کوائن" کا ایک ماڈل (روئٹرز)

دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی "بٹ کوائن" دو سال سے زیادہ عرصے میں پہلی بار 50 ہزار ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے، جو رواں سال میں شرح سود میں کمی کی توقعات اور ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت کو ٹریک کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز کے لیے گزشتہ ماہ جاری ہونے والی ریگولیٹری منظوری کے بعد ہے۔

رواں سال "بٹ کوائن" کی قیمت میں اب تک 16.3 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو 27 دسمبر 2021 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، جب کہ کل پیر کے روز اتار چڑھاؤ کے بعد اس کی قیمت 4.96 فیصد کے اضافے کے ساتھ 49899 ڈالر سے 50 ہزار کی سطح کے درمیان رہی۔

کرپٹو کرنسی قرض دینے والے پلیٹ فارم "نیکسو" کے شریک بانی انتونی ٹرینچیو نے کہا: "50 ہزار ڈالر قیمت "بٹ کوائن" کے لیے ایک اہم مرحلہ شمار ہوتا ہے، کیونکہ گزشتہ ماہ فوری طور پر " ETFs " کے آغاز کے بعد نہ صرف اس کلیدی نفسیاتی سطح سے اوپر جانے میں ناکام رہا، بلکہ صرف 20 فیصد فروخت کا باعث بنا۔" (...)

منگل-03 شعبان 1445ہجری، 13 فروری 2024، شمارہ نمبر[16513]