"بینک آف لبنان" کی مالی پوزیشن کی فہرستوں کا سراغ لگانے میں غیر معمولی دلچسپی

نئے گورنر کے دور کے پہلے بجٹ میں "اہم" اپ ڈیٹس کی توقع

بینک آف لبنان کا صدر دفتر (رائٹرز)
بینک آف لبنان کا صدر دفتر (رائٹرز)
TT

"بینک آف لبنان" کی مالی پوزیشن کی فہرستوں کا سراغ لگانے میں غیر معمولی دلچسپی

بینک آف لبنان کا صدر دفتر (رائٹرز)
بینک آف لبنان کا صدر دفتر (رائٹرز)

بینک آف لبنان کے بجٹ کے متواتر بلیٹن کو شائع کرنے میں تاخیر سے مالیاتی اور بینکنگ حلقوں کے ساتھ ساتھ ماہرین، مبصرین اور محققین کے حلقوں میں بھی کافی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔ جب کہ اس بلیٹن میں حوالہ جات کے اعداد و شمار کے علاوہ ہارڈ کرنسیوں کے ذخائر، ڈالر اور لیرہ میں کیش فلو کا انتظام، بینک کی سرمایہ کاری اور پبلک سیکٹر کے ذخائر سے متعلق رقم کو اپ ڈیٹ شامل ہوتی ہیں۔

اس کے متوازی طور پر، مالیاتی اور کرنسی مارکیٹ خاص طور پر رواں ماہ کے آغاز سے مکمل طور پر بند "صرافہ" پلیٹ فارم کی سرگرمی کو دوبارہ شروع کرنے کے امکان سے متعلق مرکزی بینک کی نئی قیادت کے نئے اور واضح اقدامات کے اعلان کا انتظار کر رہی ہیں، جن میں "ضروریات" کی حدود کا تعین کیا جائے گا اور ان پر سختی سے عمل پیرا ہوتے ہوئے ریاستی اخراجات کے خسارے کو ڈالر میں پورا کیا جائے گا۔

مرکزی بینک کی مالیاتی پوزیشن کی فہرستوں کے متواتر بلیٹن نے خاص اہمیت حاصل کر لی ہے، کیونکہ یہ اس ماہ کے وسط میں معطل ہو جانے کے سبب اب تک ظاہر نہیں ہوا۔ جب کہ رواں ماہ کے آغاز میں عہدہ اور ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد قائم مقام گورنر وسیم منصوری کے دور کا یہ پہلا بلیٹن تھا جس میں سابق گورنر ریاض سلامہ سے یہ عہدہ وصول کرنے کے بعد اندرونی آڈٹ کے مطابق اکاؤنٹس (ذخائر) اور ڈیجیٹل ڈیٹا سے متعلق دستیاب معلومات کو ظاہر کئے جانے کی توقع تھی۔ (...)

جمعہ-09 صفر 1445ہجری، 25 اگست 2023، شمارہ نمبر[16341]



"الیکسو بزنس اینڈ پارٹنرشپس فورم" اگلے ہفتے تیونس میں شروع ہو رہا ہے

خیالات کی طاقت اور مجوزہ منصوبوں کا معیار شراکت داری کی سطح کو بڑھاتا ہے (الیکسو بزنس فورم)
خیالات کی طاقت اور مجوزہ منصوبوں کا معیار شراکت داری کی سطح کو بڑھاتا ہے (الیکسو بزنس فورم)
TT

"الیکسو بزنس اینڈ پارٹنرشپس فورم" اگلے ہفتے تیونس میں شروع ہو رہا ہے

خیالات کی طاقت اور مجوزہ منصوبوں کا معیار شراکت داری کی سطح کو بڑھاتا ہے (الیکسو بزنس فورم)
خیالات کی طاقت اور مجوزہ منصوبوں کا معیار شراکت داری کی سطح کو بڑھاتا ہے (الیکسو بزنس فورم)

عرب دنیا کے ثقافتی، تعلیمی، سائنسی اور تکنیکی حلقے "الیکسو بزنس اینڈ پارٹنرشپس فورم" کے آغاز کے منتظر ہیں۔ جو کہ تیونس کی میزبانی میں 28 اور 29 جنوری کو عرب ممالک کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اداروں اور تنظیموں کی وسیع شرکت کے ساتھ منعقد ہو رہا ہے۔

سعودی عرب کی پہل کاری اور عرب تعلیمی، ثقافتی اور سائنسی تنظیم (ALECSO)کے زیر اہتمام فورم کی سپریم کمیٹی نے وضاحت کی کہ تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، جس میں پروگرام کی سرگرمیوں اور متعدد اداروں اور تنظیموں کی طرف سے پیش کردہ شراکت داریوں کو منظم کیا جا رہا ہے تاکہ علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے اس تاریخی، منفرد اور پہلے ایونٹ کو بہتر انداز میں منعقد کیا جا سکے۔(...)

منگل-11 رجب 1445ہجری، 23 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16492]