سعودی عرب کو چینی سیاحوں کے لیے "اہم منزل" بنانے کے لیے ریاض اور بیجنگ کے درمیان معاہدہ

سعودی عرب اور چین کے درمیان معاہدے پر دستخط کا منظر (SPA)
سعودی عرب اور چین کے درمیان معاہدے پر دستخط کا منظر (SPA)
TT

سعودی عرب اور چین نے ایک سیاحتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد مملکت سعودی عرب کو چینی سیاحوں کے لیے ایک "اہم منزل" بنانا ہے، جو مملکت کے سالانہ 150 ملین سیاحوں کے ہدف تک پہنچنے میں معاون ثابت ہوگا۔

سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب کے مطابق، سعودی عرب کو توقع ہے کہ اس معاہدے سے چینی سیاحوں کی تعداد سالانہ 30 لاکھ تک بڑھ جائے گی۔ انہوں نے "اس معاہدے کو دونوں دوست ممالک کے وژن اور ان کی گزشتہ مدت کے دوران کی گئی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا، جو دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی اور سیاحت، سفر، باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مشترکہ کوششوں کے حجم کا خلاصہ ہے۔"

جب کہ اس معاہدے پر وزارت سیاحت کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین میں مملکت سعودیہ کے سفیر عبدالرحمن بن احمد الحربی اور عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے سیاحت و ثقافت کے نائب وزیر دو جیانگ نے دستخط کیے۔

بدھ-12 ربیع الاول 1445ہجری، 27 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16374]

"سعودی اقتصادی کونسل" مقامی اور بین الاقوامی پیش رفتوں کا جائزہ لے رہی ہے

حکومت عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز کے نتائج سے بچنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے (واس)

سعودی عرب کی "اقتصادی اور ترقیاتی امور کی کونسل" نے کل بدھ کے روز مقامی اور بین الاقوامی اقتصادی پیش رفتوں کا جائزہ لیا، جس میں تازہ اشاریے اور بین الاقوامی معیشت کو درپیش نمایاں ترین چیلنجز اور توقعات  بھی شامل تھیں۔

کونسل نے ویڈیو اجلاس میں 2023 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران "پروجیکٹ مینجمنٹ" سیکریٹریٹ کی طرف سے جاری کیے گئے فیصلوں اور سفارشات کی پیروی کرتے ہوئے ایک بریفنگ لی، جس میں کونسل اور اس کی ماتحت کمیٹیوں کے نتائج کی تفصیلی پیروی، معاملات کی نوعیت اور کامیابی کی سطح سے متعلق تفصیلی اعدادوشمار شامل تھے، جس کے مطابق ادارے نے کارکردگی کے اشاروں میں 98 فیصد کا نمایاں اضافہ کیا۔

کونسل کی جانب سے اداروں کی کامیابی کی سطحوں اور تفویض کردہ امور کی قریب سے نگرانی کے سبب 2023 کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں زائد المیعاد کاموں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت اس بات کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ قومی معیشت کو عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز کے اثرات اور نتائج سے بچایا جائے، چنانچہ وہ اس کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے جس میں مقامی مارکیٹوں میں صارفین کی اشیائے ضرورت کی دستیابی کو بڑھانا بھی شامل ہے۔(...)

جمعرات-20 رجب 1445ہجری، یکم فروری 2024، شمارہ نمبر[16501]