"مستقبل کی سرمایہ کاری" سعودی عرب کے قائدانہ کردار کو مستحکم کر رہی ہے

جس کے میگا پراجیکٹس میں بین الاقوامی دلچسپی اور مصنوعی ذہانت کے کردار پر زور

مستقبل کی سرمایہ کاری منصوبے کے سی ای او رچرڈ اٹیس کانفرنس کے ایک سیشن کے دوران روبوٹس سے خطاب کر رہے ہیں (الشرق الاوسط)
مستقبل کی سرمایہ کاری منصوبے کے سی ای او رچرڈ اٹیس کانفرنس کے ایک سیشن کے دوران روبوٹس سے خطاب کر رہے ہیں (الشرق الاوسط)
TT

"مستقبل کی سرمایہ کاری" سعودی عرب کے قائدانہ کردار کو مستحکم کر رہی ہے

مستقبل کی سرمایہ کاری منصوبے کے سی ای او رچرڈ اٹیس کانفرنس کے ایک سیشن کے دوران روبوٹس سے خطاب کر رہے ہیں (الشرق الاوسط)
مستقبل کی سرمایہ کاری منصوبے کے سی ای او رچرڈ اٹیس کانفرنس کے ایک سیشن کے دوران روبوٹس سے خطاب کر رہے ہیں (الشرق الاوسط)

کل جمعرات کے روز ریاض میں "مستقبل کی سرمایہ کاری انیشی ایٹو" فورم کی جانب سے "دی نیو کمپاس" کے عنوان سے منعقدہ سرگرمی کا افتتاح کیا گیا، جس میں شرکاء کی جانب سے عالمی اقتصادی میدان میں سعودی عرب کے "وژن 2030" اصلاحات کی شاندار کامیابی اور اس کے قائدانہ کردار کا اعتراف کیا گیا۔

شرکاء نے "الشرق الاوسط" کو بتایا کہ فورم نے سرمایہ کاری کی جانب مملکت کی تصویر کو اجاگر کیا اور اس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت کرنے اور انہیں سعودی عرب کی طرف سے نافذ کیے جانے والے میگا پروجیکٹس میں شرکت کے لیے راغب کرنے کا ایک اہم موقع فراہم کیا۔

شرکاء نے مزید کہا کہ یہ فورم، جس نے 90 ممالک کے 6000 افراد کی میزبانی کی، نئے رجحانات، مواقع، چیلنجز اور ابھرتی ہوئی صنعتوں کو تلاش کرنے کے لیے ایک اہم عالمی پلیٹ فارم بن گیا ہے جو آنے والی دہائیوں میں عالمی معیشت اور سرمایہ کاری کے ماحول کو تشکیل دے گا۔

اس سلسلے میں "الدرعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی" کے سی ای او جیری انزیریلو نے "الشرق الاوسط" کو دیئے گئے بیانات میں "مستقبل کی سرمایہ کاری کے  انیشی ایٹو" فورم کو دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت کا ایک اہم موقع قرار دیا جو دارالحکومت ریاض شہر کے وسط میں الدرعیہ نامی علاقے، یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل، میں شروع ہونے والے بڑے بڑے منصوبوں میں انہیں شامل ہونے کے لیے رغبت دلاتا ہے۔

اسی ضمن میں، ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او نیکولاس اگوزین نے "الشرق الاوسط" کو بتایا کہ سعودی عرب ایک جامع ترقی کے مرحلے سے گزر رہا ہے جس ةهآ سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔(...)

جمعہ-12 ربیع الثاني 1445ہجری، 27 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16404]

"بٹ کوائن" کی قیمت میں پھر سے اضافہ ہو کر 50 ہزار ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی

لیپ ٹاپ کی بورڈ پر ڈیجیٹل کرنسی "بٹ کوائن" کا ایک ماڈل (روئٹرز)

دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی "بٹ کوائن" دو سال سے زیادہ عرصے میں پہلی بار 50 ہزار ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے، جو رواں سال میں شرح سود میں کمی کی توقعات اور ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت کو ٹریک کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز کے لیے گزشتہ ماہ جاری ہونے والی ریگولیٹری منظوری کے بعد ہے۔

رواں سال "بٹ کوائن" کی قیمت میں اب تک 16.3 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو 27 دسمبر 2021 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، جب کہ کل پیر کے روز اتار چڑھاؤ کے بعد اس کی قیمت 4.96 فیصد کے اضافے کے ساتھ 49899 ڈالر سے 50 ہزار کی سطح کے درمیان رہی۔

کرپٹو کرنسی قرض دینے والے پلیٹ فارم "نیکسو" کے شریک بانی انتونی ٹرینچیو نے کہا: "50 ہزار ڈالر قیمت "بٹ کوائن" کے لیے ایک اہم مرحلہ شمار ہوتا ہے، کیونکہ گزشتہ ماہ فوری طور پر " ETFs " کے آغاز کے بعد نہ صرف اس کلیدی نفسیاتی سطح سے اوپر جانے میں ناکام رہا، بلکہ صرف 20 فیصد فروخت کا باعث بنا۔" (...)

منگل-03 شعبان 1445ہجری، 13 فروری 2024، شمارہ نمبر[16513]