سعودی عرب میں صحت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے 92 معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں

جو کہ مختلف شعبوں میں تبدیلی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے ضمن میں ہے

ورلڈ ہیلتھ فورم کے موقع پر لوکل کنٹینٹ اور گورنمنٹ پروکیورمنٹ اتھارٹی انسولین مصنوعات کی تیاری اور علم کی منتقلی کو مقامی بنانے کے معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے (الشرق الاوسط)
ورلڈ ہیلتھ فورم کے موقع پر لوکل کنٹینٹ اور گورنمنٹ پروکیورمنٹ اتھارٹی انسولین مصنوعات کی تیاری اور علم کی منتقلی کو مقامی بنانے کے معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے (الشرق الاوسط)
TT

سعودی عرب میں صحت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے 92 معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں

ورلڈ ہیلتھ فورم کے موقع پر لوکل کنٹینٹ اور گورنمنٹ پروکیورمنٹ اتھارٹی انسولین مصنوعات کی تیاری اور علم کی منتقلی کو مقامی بنانے کے معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے (الشرق الاوسط)
ورلڈ ہیلتھ فورم کے موقع پر لوکل کنٹینٹ اور گورنمنٹ پروکیورمنٹ اتھارٹی انسولین مصنوعات کی تیاری اور علم کی منتقلی کو مقامی بنانے کے معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے (الشرق الاوسط)

ورلڈ ہیلتھ فورم نے گذشتہ دو دنوں کے دوران 92 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا مشاہدہ کیا، جس کا مقصد مملکت سعودی عرب میں صحت مند زندگی کو فروغ دینا اور صحت کے شعبے سمیت مختلف شعبوں میں تبدیلی کے اہداف کو حاصل کرنا اور خدمات کے معیار اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی، تحقیق، اختراعات اور ڈیجیٹل حل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کو بڑھانا ہے۔ علاوہ ازیں طبی تعلیم اور تربیت کے ساتھ ساتھ لاجسٹک پروگراموں کے ذریعے تعلیم و تربیت میں سرمایہ کاری کرکے افرادی قوت کو تیار کرنا شامل ہے۔

مملکت کی جانب سے صحت کی خدمات کی کارکردگی و معیار کو بڑھانے اور صحت مند معاشرے کو تیار کرنے کی کوششوں میں حکومتی ایجنسیوں، اداروں، یونیورسٹیوں اور مقامی و بین الاقوامی کمپنیوں کے ایک گروپ کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے، علاوہ ازیں ان معاہدوں کا مقصد صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کو بڑھانا اور طبی اختراعات اور ٹیکنالوجیوں کے ساتھ قدم ملا کر چلنا ہے، تاکہ صحت عامہ کے شعبہ کو بہتر بنا کر "وژن 2030" کے اہداف کا حصول ممکن ہو۔(...)

منگل-16 ربیع الثاني 1445ہجری، 31 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16408]

"بٹ کوائن" کی قیمت میں پھر سے اضافہ ہو کر 50 ہزار ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی

لیپ ٹاپ کی بورڈ پر ڈیجیٹل کرنسی "بٹ کوائن" کا ایک ماڈل (روئٹرز)

دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی "بٹ کوائن" دو سال سے زیادہ عرصے میں پہلی بار 50 ہزار ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے، جو رواں سال میں شرح سود میں کمی کی توقعات اور ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت کو ٹریک کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز کے لیے گزشتہ ماہ جاری ہونے والی ریگولیٹری منظوری کے بعد ہے۔

رواں سال "بٹ کوائن" کی قیمت میں اب تک 16.3 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو 27 دسمبر 2021 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، جب کہ کل پیر کے روز اتار چڑھاؤ کے بعد اس کی قیمت 4.96 فیصد کے اضافے کے ساتھ 49899 ڈالر سے 50 ہزار کی سطح کے درمیان رہی۔

کرپٹو کرنسی قرض دینے والے پلیٹ فارم "نیکسو" کے شریک بانی انتونی ٹرینچیو نے کہا: "50 ہزار ڈالر قیمت "بٹ کوائن" کے لیے ایک اہم مرحلہ شمار ہوتا ہے، کیونکہ گزشتہ ماہ فوری طور پر " ETFs " کے آغاز کے بعد نہ صرف اس کلیدی نفسیاتی سطح سے اوپر جانے میں ناکام رہا، بلکہ صرف 20 فیصد فروخت کا باعث بنا۔" (...)

منگل-03 شعبان 1445ہجری، 13 فروری 2024، شمارہ نمبر[16513]