سعودی عرب میں قدرتی گیس کی نئی دریافت

جو کہ ملک کے مشرقی اور ربع الخالی کے علاقے میں ہے

"ارامکو" نے ایشیا کے لیے عرب لائٹ خام تیل کی فروخت کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی (کمپنی کی ویب سائٹ)
"ارامکو" نے ایشیا کے لیے عرب لائٹ خام تیل کی فروخت کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی (کمپنی کی ویب سائٹ)
TT

سعودی عرب میں قدرتی گیس کی نئی دریافت

"ارامکو" نے ایشیا کے لیے عرب لائٹ خام تیل کی فروخت کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی (کمپنی کی ویب سائٹ)
"ارامکو" نے ایشیا کے لیے عرب لائٹ خام تیل کی فروخت کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی (کمپنی کی ویب سائٹ)

مملکت سعودی عرب نے ملک کے مشرقی علاقے اور ربع الخالی میں قدرتی گیس کی نئی دریافتوں کا اعلان کیا ہے۔

کل اتوار کے روز سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ "سعودی آرامکو" کمپنی نے ربع الخالی میں دو گیس فیلڈز دریافت کیں: "الحیران" قدرتی گیس فیلڈ، جو کہ "الحیران-1" کے فیلڈ میں "حنیفہ" کے ذخائر سے 30 ملین مکعب فٹ یومیہ کی شرح سے گیس اور 1600 بیرل کنڈینسیٹ نکلنے کے بعد ہے، اور جب کہ "العرب - سی" ذخائر سے 301 ملین مکعب فٹ کی شرح سے یومیہ گیس نکالی جا رہے ہے۔

کمپنی نے "المحاکیک" قدرتی گیس فیلڈ بھی دریافت کی، جہاں "المحاکیک-2" کنویں سے 850 ہزار مکعب فٹ کی شرح سے یومیہ گیس نکل رہی ہے۔ جب کہ قدرتی گیس کے یہ ذخائر پہلے سے دریافت شدہ فلیڈز میں 5 ذخائر میں دریافت ہوئی ہے۔

سعودی وزیر توانائی نے اعلان کیا کہ ظہران کے جنوب مغرب میں "مزالیج" فیلڈ میں "عنیزہ بی-سی" کے ذخائر میں قدرتی گیس دریافت ہوئی ہے۔ جہاں گیس 14 ملین مکعب فٹ یومیہ کی شرح سے بہہ رہی ہے اور اس کے ساتھ تقریباً 4,150 بیرل یومیہ کنڈینسیٹ ہے، علاوہ ازیں ہفوف شہر کے جنوب مغرب میں "الوضیحی" فیلڈ میں "الصارہ" کے ذخائر اور "اوتاد" فیلڈ میں "القصیبہ" کے ذخائر میں بھی قدرتی گیس دریافت ہوئی ہے، اور "الصارہ" کے ذخائر سے قدرتی گیس نکالنے کی تخمینی شرح 11.7 ملین مکعب فٹ یومیہ اور "القصیبہ" کے ذخائر سے 5.1 ملین مکعب فٹ یومیہ کے ساتھ ساتھ تقریباً 57 بیرل یومیہ کنڈینسیٹ نکالا جائے گا۔

پیر-06 جمادى الأولى 1445ہجری، 20 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16428]

"الیکسو بزنس اینڈ پارٹنرشپس فورم" اگلے ہفتے تیونس میں شروع ہو رہا ہے

خیالات کی طاقت اور مجوزہ منصوبوں کا معیار شراکت داری کی سطح کو بڑھاتا ہے (الیکسو بزنس فورم)

عرب دنیا کے ثقافتی، تعلیمی، سائنسی اور تکنیکی حلقے "الیکسو بزنس اینڈ پارٹنرشپس فورم" کے آغاز کے منتظر ہیں۔ جو کہ تیونس کی میزبانی میں 28 اور 29 جنوری کو عرب ممالک کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اداروں اور تنظیموں کی وسیع شرکت کے ساتھ منعقد ہو رہا ہے۔

سعودی عرب کی پہل کاری اور عرب تعلیمی، ثقافتی اور سائنسی تنظیم (ALECSO)کے زیر اہتمام فورم کی سپریم کمیٹی نے وضاحت کی کہ تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، جس میں پروگرام کی سرگرمیوں اور متعدد اداروں اور تنظیموں کی طرف سے پیش کردہ شراکت داریوں کو منظم کیا جا رہا ہے تاکہ علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے اس تاریخی، منفرد اور پہلے ایونٹ کو بہتر انداز میں منعقد کیا جا سکے۔(...)

منگل-11 رجب 1445ہجری، 23 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16492]