سعودی عرب... آج سے غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے ان کے"علاقائی ہیڈکوارٹر" سے مشروط ہیں

سعودی عرب آج سے کسی بھی ایسی غیر ملکی کمپنی یا تجارتی ادارے کے ساتھ معاہدہ ختم کر رہا ہے جس کا مملکت کے علاوہ خطے میں کوئی اور علاقائی صدر دفتر ہو (الشرق الاوسط)

TT

سعودی حکومت یکم جنوری 2024 تک غیر ملکی کمپنیوں کو دی گئی مہلت کے ختم ہونے کے بعد آج سے کسی بھی غیر ملکی کمپنی یا تجارتی ادارے کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے جس کا سعودی عرب کو چھوڑ کر خطے میں کوئی اور علاقائی ہیڈ کوارٹر ہو۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت نے بین الاقوامی کمپنیوں کو اپنے علاقائی ہیڈ کوارٹر سعودی عرب منتقل کرنے کے لیے 180 سے زیادہ لائسنس جاری کیے، جو کہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق 2024 کے آغاز تک اپنے علاقائی صدر دفتر سعودی عرب منتقل کرنے پر عمل درآمد نہ کرنے والے اداروں اور کمپنیوں کے ساتھ اپنے معاہدے ختم کرنے کے فیصلے کے اعلان کے بعد اور ملک میں 160 علاقائی ہیڈکوارٹرز قائم کرنے کے ہدف کے ضمن میں ہے۔

فیصلے کی تنفیذ کے لیے ملکی عزم کی تصدیق کرتے ہوئے گذشتہ ہفتے وزراء کی کابینہ نے سرکاری ایجنسیوں کے ان کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں کے قواعد و ضوابط کی منظوری دی جن کے مملکت میں کوئی علاقائی ہیڈکوارٹر نہیں ہیں۔ (...)

پیر-19 جمادى الآخر 1445ہجری، یکم جنوری 2024، شمارہ نمبر[16470]

"الیکسو بزنس اینڈ پارٹنرشپس فورم" اگلے ہفتے تیونس میں شروع ہو رہا ہے

خیالات کی طاقت اور مجوزہ منصوبوں کا معیار شراکت داری کی سطح کو بڑھاتا ہے (الیکسو بزنس فورم)

عرب دنیا کے ثقافتی، تعلیمی، سائنسی اور تکنیکی حلقے "الیکسو بزنس اینڈ پارٹنرشپس فورم" کے آغاز کے منتظر ہیں۔ جو کہ تیونس کی میزبانی میں 28 اور 29 جنوری کو عرب ممالک کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اداروں اور تنظیموں کی وسیع شرکت کے ساتھ منعقد ہو رہا ہے۔

سعودی عرب کی پہل کاری اور عرب تعلیمی، ثقافتی اور سائنسی تنظیم (ALECSO)کے زیر اہتمام فورم کی سپریم کمیٹی نے وضاحت کی کہ تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، جس میں پروگرام کی سرگرمیوں اور متعدد اداروں اور تنظیموں کی طرف سے پیش کردہ شراکت داریوں کو منظم کیا جا رہا ہے تاکہ علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے اس تاریخی، منفرد اور پہلے ایونٹ کو بہتر انداز میں منعقد کیا جا سکے۔(...)

منگل-11 رجب 1445ہجری، 23 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16492]