تیل کی طلب، توقعات میں اضافے کو ختم کر دے گی: "اوپیک" کے سیکرٹری جنرل کا بیان

انہوں نے اسی طرح کی توقعات کا حوالہ دیتے ہوئے طلب میں اضافے کو مسترد کردیا

الغیص کا کہنا ہے کہ تیل کی طلب میں اضافہ کسی قابل اعتماد اور مربوط توقعات میں ظاہر نہیں ہوئی، خواہ وہ مختصر ہو یا درمیانی مدت میں (الشرق الاوسط)
الغیص کا کہنا ہے کہ تیل کی طلب میں اضافہ کسی قابل اعتماد اور مربوط توقعات میں ظاہر نہیں ہوئی، خواہ وہ مختصر ہو یا درمیانی مدت میں (الشرق الاوسط)
TT

تیل کی طلب، توقعات میں اضافے کو ختم کر دے گی: "اوپیک" کے سیکرٹری جنرل کا بیان

الغیص کا کہنا ہے کہ تیل کی طلب میں اضافہ کسی قابل اعتماد اور مربوط توقعات میں ظاہر نہیں ہوئی، خواہ وہ مختصر ہو یا درمیانی مدت میں (الشرق الاوسط)
الغیص کا کہنا ہے کہ تیل کی طلب میں اضافہ کسی قابل اعتماد اور مربوط توقعات میں ظاہر نہیں ہوئی، خواہ وہ مختصر ہو یا درمیانی مدت میں (الشرق الاوسط)

"اوپیک" تنظیم کے سیکرٹری جنرل ہیثم الغیص نے کہا ہے کہ تیل کی طلب میں اضافے کی توقعات غلط ثآبت ہوں گی، جیسا کہ گزشتہ توقعات کے ساتھ ہوا تھا جس میں سپلائی اپنے عروج کو پہنچ گئی تھی۔

"اوپیک" کے سکریٹری جنرل نے تنظیم کی ویب سائٹ پر "نامکمل سربراہی اجلاسوں کی تاریخ" کے عنوان سے شائع ہونے والے ایک مضمون میں وضاحت کی: "آخر میں، تیل کی سپلائی کبھی بھی کسی خاص بلند ترین سطح تک نہیں پہنچی، لیکن مانگ میں اضافے کی توقعات وہی ہیں۔ تیل کی مانگ کی بلند ترین سطح چاہے مختصر ہو یا درمیانی مدت کبھی کسی قابل اعتماد اور مربوط توقعات میں ظاہر نہیں ہوئیں۔"

متعدد جہتوں کو توقع تھی کہ آنے والے سالوں میں تیل کی طلب اپنے عروج پر پہنچ جائے گی، کیونکہ ممالک زمین کی آب و ہوا میں تباہ کن تبدیلی سے بچنے کی کوششوں کے تحت قابل تجدید توانائی اور الیکٹرک کاروں پر انحصار کرنے لگے ہیں۔ جبکہ بین الاقوامی توانائی ایجنسی توقع کر رہی ہے کہ موجودہ دہائی کے اختتام سے قبل طلب اپنے عروج پر پہنچ جائے گی۔(...)

جمعرات-06 رجب 1445 ہجری، 18 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16487]

"سعودی اقتصادی کونسل" مقامی اور بین الاقوامی پیش رفتوں کا جائزہ لے رہی ہے

حکومت عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز کے نتائج سے بچنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے (واس)

سعودی عرب کی "اقتصادی اور ترقیاتی امور کی کونسل" نے کل بدھ کے روز مقامی اور بین الاقوامی اقتصادی پیش رفتوں کا جائزہ لیا، جس میں تازہ اشاریے اور بین الاقوامی معیشت کو درپیش نمایاں ترین چیلنجز اور توقعات  بھی شامل تھیں۔

کونسل نے ویڈیو اجلاس میں 2023 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران "پروجیکٹ مینجمنٹ" سیکریٹریٹ کی طرف سے جاری کیے گئے فیصلوں اور سفارشات کی پیروی کرتے ہوئے ایک بریفنگ لی، جس میں کونسل اور اس کی ماتحت کمیٹیوں کے نتائج کی تفصیلی پیروی، معاملات کی نوعیت اور کامیابی کی سطح سے متعلق تفصیلی اعدادوشمار شامل تھے، جس کے مطابق ادارے نے کارکردگی کے اشاروں میں 98 فیصد کا نمایاں اضافہ کیا۔

کونسل کی جانب سے اداروں کی کامیابی کی سطحوں اور تفویض کردہ امور کی قریب سے نگرانی کے سبب 2023 کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں زائد المیعاد کاموں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت اس بات کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ قومی معیشت کو عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز کے اثرات اور نتائج سے بچایا جائے، چنانچہ وہ اس کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے جس میں مقامی مارکیٹوں میں صارفین کی اشیائے ضرورت کی دستیابی کو بڑھانا بھی شامل ہے۔(...)

جمعرات-20 رجب 1445ہجری، یکم فروری 2024، شمارہ نمبر[16501]