کلنٹن اور ٹرامپ کا آخری مباحثہ میں اسقاط حمل، ہجرت اور اسلحہ رکھنے کے بارے میں اختلاف - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: پیر, 7 نومبر, 2016
0

کلنٹن اور ٹرامپ کا آخری مباحثہ میں اسقاط حمل، ہجرت اور اسلحہ رکھنے کے بارے میں اختلاف

1-1

قاہرہ: الشرق الاسط اون لائن

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن نے اپنے حریف ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرامپ کے ساتھ جمعرات کی صبح ہوئے صدارتی انتخابات کے آخری مباحثے میں ٹرامپ کے منصوبے کو جو غیر قانونی مہاجرین کو نکالنے پر مبنی ہے اسکے بارے میں کہا کہ نافذ کئے جانے کی شکل میں ملک کو ٹکڑے کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

کلنٹن نے کہا کہ جلاوطن کرنے والی طاقت کے بارے میں میں گفتگو نہیں کرونگی جسکے بارے میں ڈونالڈ نے کہا بلکہ میرا خیال ہے کہ اس فکر سے ہمارا ملک ٹکڑوں میں بٹ جائیگا-

اسکے بالمقابل ارب پتی ریپبلکن امیدوار نے کہا کہ اگر وہ صدر منتخب ہوئے تو مکسیکو کے ساتھ سرحد پر غیر قانونی ہجرت کو روکنے کے لئے ایک دیوار فاصل تعمیر کروائیں گے.

تیسرے اور آخری صدارتی مباحثہ کے دوران ٹرامپ نے مزید کہا کہ وہ "دیوار تعمیر کرنے کی خواہش رکھتے ہیں اور ہمیں اس دیوار کی ضرورت ہے” اس کی دعوت دیتے ہوئے کہ مجرموں اور نشہ آوروں کو امریکہ سے دور کیا جائے اور کہا کہ "کچھ برے لوگ ہیں اور ہمیں ان کو نکالنا ہے”

کلینٹن نے کچھ لوگوں کو جلا وطن کئے جانے کے ٹرامپ کے دعووں کی مذمت کی اور کہا کہ اس سے خاندان تقسیم ہوجائے گا، اور مزید یہ کہا کہ "ہم مہاجرین قوم ہیں اور قانون کے پاسدار امت ہیں”

جیسا کہ مباحثہ کے دوران کلنٹن نے قابل بحث ومحل نزاع ارب پتی کو روسی صدر فلادیمیر پوٹن کا "پتلہ” بتایا.

کلنٹن نے کہا کہ روسی صدر چاہتے ہیں کہ امریکا کا صدر "لٹو” ہو.

یہ جواب ٹرامپ کے اس بات کے جواب میں تھا جسمیں انہوں نے کہا کہ پوٹن کے نزدیک سابقہ وزیر خارجہ کا کوئی احترام نہیں ہے۔

دونوں کے درمیان اس وقت زبردست بحث چھڑ گئی جب وکیلیکس کے ذریعہ شائع کئے گئے بیانات کے بارے میں کلنٹن نے کہا کہ اس کے پس پشت موسکو کا ہاتھ ہے جس کا مقصد انتخابات میں مداخلت کے ذریعے ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار کے پلڑے کو وزن دینا ہے ۔

جہاں تک اسقاط حمل کا تعلق ہے ٹرامپ نے کہا کہ انتخاب میں کامیابی کی صورت میں وہ سپریم کورٹ میں ایسے نگراں متعین کریں گے جو اسقاط حمل کی مخالفت کریں گے اور اسلحہ رکھنے کے قانونی حق کو سپورٹ کریں گے اور مزید کہا کہ”سپریم کورٹ ہی میں سب کچھ ہوتا ہے”

ٹرامپ نے کہا کہ امریکی قانون میں دوسری ترمیم جس کے بدولت افراد کو گن رائٹس کا حق حاصل ہوگا بہت ہی معمولی نسخہ ہوگا جیسا کہ موجودہ وقت میں ہے اگر کلنٹن کا انتخاب ہو جاتا ہے.

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

متعلقہ عنوانات‬:, , ,
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>