گانے اور آرٹس لبنانی اداکارہ نے کہا کہ لوگوں کی محبت آج تک ميرى سب سے اہم کمائی ہے - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: پیر, 7 نومبر, 2016
0

گانے اور آرٹس لبنانی اداکارہ نے کہا کہ لوگوں کی محبت آج تک ميرى سب سے اہم کمائی ہے

10-2

 بيروت: فيفيان حداد

          اداکارہ سٹیفانی صلیبا نے کہا کہ "چاند جيسا” نامی سیریل کا دوسرا حصہ میرے لئے بہت سے چیلنجز اور ذمہ داریوں کا سبب بنا اور سب سے اہم ذمہ داری اس کی کامیابی کی حفاظت ہے، شرق اوسط کے ساتھ ہوئے گفتگو میں اس نے مزید کہا کہ "شاید کہ اس موضوع کا سب سے پہلا چیلنج خطرے کا عنصر ہے بایں طور کہ میرے پاس اس سیریل کے رد عمل سے متعلق قابل ادراک حقیقی ضمانتیں نہیں تھیں۔ پہلے حصہ کی زبردست شہرت حاصل کر لینے کے بعد دوسرے حصہ کی کامیابی کا امکان یہی تھا-           جیسا کہ کہانی کی طرف ایک طویل وقفے کے بعد واپسی مجھ سے اضافی اور زیادہ محنت وکوشش طالب ہے تاکہ میں واپس آکر ایک نئے سرے سے اپنا کردار ادا کروں، خاص طور پر جبکہ قصہ درمیان میں ہو، پس اس کے ادوات، مواقف اور اس کے مراحل پہلے کے مقابلے میں بالکل بدل چکے ہیں، (قمر) نامی ہيروئن کی حقیقی شخصیت کی روح کی حفاظت بھی یقینی طور پر ضروری ہے یعنی اچھی اور سادی۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آپ زمانہ کو سابقہ زندگی کے مراحل سے نئے زمانہ تک منتقل کریں، اور یہ اداکار کے لئے بڑا ہی مشکل کام ہے۔              سیریل کے دوسرے حصہ میں واضح جواز اور توجیہ فراہم کئے بغیر بعض شخصيات کی گمشدگی کے بارے میں پوچھے جانے پر جواب دیا کہ سب جانتے ہیں کہ کہانی میکسیکن سیریل سے ترجمہ شدہ ہے، اور ہم اس کے بنیادی شکلوں کی پیروی اس طور پر کرتے ہیں کہ کہانی میں کچھ شخصیات داخل ہوں اور کچھ دوسری شخصیات اس سے نکليں، اور لوگوں كے مذکورہ بعض شخصیات سے متعلق ہونے اور ان کی پیروی كرنے کے باوجود میرا اعتقاد ہے کہ اس چیز نے سیریل میں جدت فراہم کیا ہے جيسا كہ اس رول ميں جس ميں عظيم اداكارہ وداد جبور نے ميرى چچى كا رول ادا كيا، ہم نے ان كے غائب ہونے كا وجہِ جواز بهى پيش كيا تها، ليكن ہم اس كے پاس سیریل كى بنيادى عبارت كے مطابق بالكل رک نہيں گئے تهے، اس سيريل كے ذريعہ زبردست كاميابى پانے والى لبنانى اداكارہ نے پرزور انداز ميں كہا ہے كہ "قمر” كے اداكارہ كى شخصيت ہى محور رہے گى اور اس كے ارد گرد رہنے والے اور كہانى سے تعلق ركهنے والے ہى اسکرین پر ظاہر ہونگے، اسى وجہ سے آج ہم سیریل كے پلاٹ كے مطابق نئے چہرے كا مشاهده كريں گے۔          كام كے دونوں حصوں کے مابين كاركردگى كے درميان ہونے والے فرق كے بارے ميں جواب ديتے ہوئے كہا كہ فطرى طور پر وہاں بہت سے اختلافات ہيں جن كا احساس ميں نے كيا ہے، جيسا كہ طويل تجربہ كے بعد كاركردگى ميں پختگی كا ہونا جو تجربہ فوٹوگرافی كے سات مہينہ سے زيادہ طويل عرصہ ميں حاصل ہوا اور جس نے ميرى صلاحيت كو دوبالا كر ديا، لہذا ميں نے بہت كچھ سيكها اور بہت تجربہ حاصل كيا، اور يہى وه اہم چيز ہے جسے اداكار كو اپنے تجربوں سے سيكهنا ضرورى ہے۔          اداکارہ سٹیفانی صلیبا "چاند جيسا” نامی سیریل ميں اپنے كردار كو اس طرح بيان كرتى ہيں كہ وہ شخصيات كا معجونِ مركب ہے، وه ایک مہربان، بدمعاش، عام، فقير، مالدار، عاشق اور نفرت كرنے والى عورت كا كردار نبها رہى ہيں، اور جتنے بهى متضاد احساسات وجذبات ہيں "قمر” كى شخصيت اس ميں ہم آہنگى اور انسجام پيدا كر ليتى ہے، اور يوں تبصره كرتى ہے كہ اس كردار ميں اصل پريشانى يہ ہے كہ وه ميرے اوپر مستقبل ميں پيش كئے جانے والے كردار كے انتخاب کرنے كى كيفيت كے سلسلے ميں بہت بڑى ذمہ دارى ڈالے گا كيوںكہ ميں يہ نہيں چاہتى ہوں كہ اس كا معيار اس سے كم تر ہو-

اس نے ديكها كہ "قمر” كى شخصيت ميں كچھ معمولى اختلافات اور عظیم اشارے ہيں، پس وہ بعض ناظرین كى نگاہوں سے اچهے انداز ميں گزر جاتے ہيں جبكہ ان كى بڑى تعداد اس كا مشاہده بهى كرتى ہے، اور جو بات مجهے خوش كرتى ہے وه يہ ہے كہ ميں بلاواسطہ ان پيغام كو پہونچانے ميں كامياب ہو گئى جنہيں شخصيت اپنے اندر لئے ہؤے تهی اور جن كے اظہار كرنے ميں مجهے بڑى كوشش كرنى پڑى۔ اپنى کارکردگی اور پيش كى جانے والى شخصيت سے خوشى كے شعور سے متعلق كہا كہ يقينى طور پر ميں اپنى كاركردگى اور حد سے زياده شخصيت اور اس كى لكيروں سے خوش ہوں، اور ميرا اعتقاد ہے كہ ميں اپنے اور اپنے نفس كے مابين كهيل كهيل سكتى ہوں وه اس طور پر كہ ميں جاننے لگى ہوں كہ كب اور كيسے اپنى صلاحيت کا استعمال كروں، سيريل كے دوسرے حصہ پر كبهى حركت كى آہستگى اور كبهى دقیانوسی رویوں جيسے كی گئی نقد سے متعلق انہوں نے وضاحت كرتے ہؤے كہا كہ ايک حد تک سيريل كے پہلے حصہ میں ہم اسى چيز سے دوچار تهے نا كہ "چاند كى طرح” كے دوسرے حصہ ميں، اس كے برعكس ايک دوسرى اداكارى ہے جس سے اكثر وبيشتر اداكار متصف ہوتے ہيں اور اس سے سيريل كے حلقے بهى دلچسپ ہوں گے-

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

متعلقہ عنوانات‬:, ,
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>