ایندھن کی قیمتوں میں اضا فے کے بعد مصر میں انتظار … سب سے مشکل گھڑی کی آمد - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: بدھ, 9 نومبر, 2016
0

ایندھن کی قیمتوں میں اضا فے کے بعد مصر میں انتظار … سب سے مشکل گھڑی کی آمد

حتمی فیصلوں کے بعد … مرسی کے کیس دیکھنے والے ججیز نشانہ پر

1478273271624463200

قاهره: وﻟﻴﺪ ﻋﺒﺪ اﻟﺮﺣﻤﻦ

سخت اقتصادی اقدامات کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے بعد مصر میں کشیدگی اورانتظار کی ایک صورت حال پیدا ہو چکی ہے، جبکہ مصری وزیراعظم شریف اسماعیل نے کل اپنی حکومت کا دفاع کرتے ہوئے یہ اظہار خیال کیا کہ "موجودہ مرحلہ بہت زیادہ نازک ہے اسی لئے حالیہ اقتصادی فیصلوں کی تاخیر ممکن نہیں ہے” ۔

مصر کے مختلف صوبوں میں پٹرول پمپ پر آپس میں تھوڑی بہت نوک جھوک اور جھڑپیں دیکھنے کو ملی ہیں جیسے  قیمتوں میں نئے اضافہ کی وجہ سے ٹیکسی سٹینڈوں پر اختلافات کے مناظر سامنے آئے ہیں، جبکہ پٹرول  اور ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد گاڑیوں کے لئے مناسب  قیمت کا تعین نہ ہونے کی وجہ سے ڈرائیوروں نے ہڑتال کی دھمکی دی ہے ۔

وزیراعظم نے اپنی حکومت کی اقتصادی گروپ کی موجودگی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ "توانائی پر سبسڈی کے خاتمے کے منصوبہ کو 2014ء میں منظور کیا گیا تھا اب اسے آہستہ آہستہ ختم کیا جائیگا ” اس بات سے یہ سمجھا گیا ہے کہ ابھی مشکل ترین گھڑی کا آنا باقی ہے، مبصرین کے مطابق جس کا مطلب یہ ہے کہ بنیادی غذائی اجناس اور مٹرو  ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائیگا جو ملک کی پہلے درجہ کی پبلک ٹرانسپورٹیشن ہے.

اسی دوران عدالتی ذرائع سے اس بات کا علم ہوا ہے کہ بر طرف کئے گئے صدر محمد مرسی کو سزا دینے والی عدالت کے ایک رکن مشیر احمد ابو الفتوح دارالحکومت کے مشرق میں واقع اپنے گھر کے قریب ایک کار بم دھماکے کے ذریعہ قتل کئے جانے کی کوشش سے بال بال بچے ہیں، اور ایک موقع سے اس بات کا بھی علم ہوا ہے کہ بر طرف کئے گئے صدر محمد مرسی اور ان کی جماعت کے رہنماؤں کے خلاف آخری فیصلے کے صدور کے بعد محمد مرسی کا کیس دیکھنے والے ججیز نشانہ پر ہیں.

متعلقہ عنوانات‬:, ,
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>