تہران کی طرف سے "پاسداران" اور عراقی ملیشیاؤٔں پر مشتمل بڑی کمک کی ہوائی طور پر ترسیل - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: بدھ, 9 نومبر, 2016
0

تہران کی طرف سے "پاسداران” اور عراقی ملیشیاؤٔں پر مشتمل بڑی کمک کی ہوائی طور پر ترسیل

ایران حلب میں معرکہ کیلئے بھیڑ اکھٹا کر نے میں مصروف اور  اپوزیشن معرکہ "ہڈی توڑ” کی تیاری میں

1478360256752680000_0

لندن: عادل السالمی ­ بيروت: كارولين عاكوم

        اپوزیشن کے حلب میں "ہڈی توڑ معرکہ” کی تیاری  پر "فاطمی” ملیشیا ؤوں کے قریبی ذرائع نے کہا کہ پرسوں ایرانی "پاسداران انقلاب” اور اسکی ملیشیاوؤں کی فورسز ایران اور عراق سے سامان بردار اور مسافر بردار ہوائی جہاز کے ذریعے دمشق ائیر پورٹ پہنچی۔

ذرائع نے مزید کہا کہ "پاسداران” فورسز اور اسکے جتھے دمشق انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پہنچنے کے فوری بعد حلب کے شمالی اور جنوبی علاقوں کی طرف منتقل ہوگئے.

اپوزیشن اور حکومت دونوں اس بات پر جمع ہیں کہ حلب کے آخری معرکہ کیلئے الٹی گنتی روسی جنگ بندی کے اختتام سے شروع ہو چکی ہے جو کی پہلے کی طرح حزب اختلاف کی جانب سے مسترد کئے جانے اور مشرقی مضافاتی علاقوں سے کسی شہری یا کسی جنگجو کے نکلے  بغیر بلا کسی نتیجہ کے ختم ہو گئی۔

شام میں انسانی حقوق کی رصدگاہ کے ڈائریکٹر رامی عبد الرحمن نے اشارہ کیا کہ آئندہ چند گھنٹوں یا دنوں کے اندر اندر اصل لڑائی شروع ہونے کی توقع کی جا رہی ہے، جو کہ حکومت اور حزب اختلاف کے مابین تیسرا اور آخری مرحلہ ہوگا۔

اسکے جواب میں "فاستقم کما امرت” نامی جماعت کے  فوجي ترجمان "عمار صقار نے "شرق الاوسط” کو "ہڈی توڑ معرکہ” کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ حلب کی لڑائی کا تیسرا مرحلہ آغاز کے بہت قریب ہے۔

متعلقہ عنوانات‬:, , ,
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>