امریکی وزیر خارجہ کل سے شروع ہونے والی جنگ بندی اور سال کےاختتام پرحکومت کی تشکیل کے بارے میں گفتگو کر رہے ہیں - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: بدھ, 16 نومبر, 2016
0

امریکی وزیر خارجہ کل سے شروع ہونے والی جنگ بندی اور سال کےاختتام پرحکومت کی تشکیل کے بارے میں گفتگو کر رہے ہیں

کیری یمنی انقلابیوں کے ساتھ ایک سمجھوتے کا اعلان کر رہے ہیں ۔۔ مخلافی کے مطابق یہ ایک پروپیگنڈا ہے

%da%a9%db%8c%d8%b1%db%8c

امریکی وزیر خارجہ جان کیری عمان کے خارجہ امور کے ذمہ دار وزیر یوسف بن علوی بن عبد اللہ کے ساتھ عمان کی راجدھانی مسقط سے واپس ہوتے ہوئے

ریاض: عبد الہادی حبتور

       امریکی وزیر خارجہ نے کل سے جنگ بندی اور سال کے اختتام پر ایک قومی حکومت کی تشکیل پر یمن کے انقلابیوں کے ساتھ دو طرفہ سمجھوتہ کے اعلان کے ذریعہ ثالثوں کو حیران کر دیا ہے جبکہ یمنی حکومت نے کیری کے اس اعلان سے اپنی براءت کا اعلان کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ اسے کیری کے اس اعلان  کا بالکل کوئی علم ہی  نہیں ۔

      مسقط میں امریکی وزیر نے کہا کہ یمن میں دوطرفہ متنازع جماعتوں (قانونی  حکومت، حوثی انقلابی اور ان کے حلیف سابق صدر علی عبد اللہ صالح) نے ایک طویل جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے جس کا آغاز کل سےہوگا،  علاوہ ازیں سال کے اختام ہر قومی حکومت تشکیل دینے پر بھی سمجھوتا ہوا ہے  ۔

      لیکن یمنی حکومت نے کیری کے بیان کردہ  اعلان کے علم کی نفی کی ہے اور یمنی وزیر خارجہ عبد الملک مخلافی نے الشرق الاوسط کو باور کرایا  کہ جون کیری کی وضاحتوں کے فورا بعد یمنی حکومت نے امریکی حکومت سے اس سلسلہ میں وضاحت طلب کی  ہے اورسختی کے ساتھ کہا ہے کہ ہمیں  اس قسم کے کسی سمجھوتے  کی دعوت نہیں دی گئی اور نہ ہی  یمنی حکومت کے ساتھ اس سلسلہ میں کوئی گفتگو ہوئی ہے، ممکن ہے  کہ کیری کی وضاحتوں میں کوئی خطا ہو  یا انہوں نے جو وضاحت کی ہے یہ کوئی پروپیگنڈہ ہو  اور حکومت یہ نہیں چاہتی ہے کہ یمنی قضیہ حقیقی امن کے قیام کے بغیر صرف پروپیگنڈے کے عمل میں تبدیل ہو جائے ۔

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>