یورپی یونین مسافروں کے رویے کی نیٹ کے ذریعے جانچ پڑتال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعرات, 17 نومبر, 2016
0

یورپی یونین مسافروں کے رویے کی نیٹ کے ذریعے جانچ پڑتال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے

اسکا مقصد اپنی سرحدوں پر انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے راستوں کو روکنا ہے۔

ایک نجی سیکورٹی فرم کی ملازمہ پرسوں جرمنی کے کولون ایئر پورٹ پر مسافروں کی مکمل جامہ تلاشی کے نظام کی نمائش کرتے ہوئے (رویٹرز)

ایک نجی سیکورٹی فرم کی ملازمہ پرسوں جرمنی کے کولون ایئر پورٹ پر مسافروں کی مکمل جامہ تلاشی کے نظام کی نمائش کرتے ہوئے (رویٹرز

بروکسل: "الشرق الاوسط”

      بغیر ویزا کے یورپی یونین کے ممالک میں سیاحت یا کاروباری مقاصد کے لئے لاکھوں میں داخل ہونے والوں کو اپنی آمد سے پہلے 5 یورو (US $ 35.5) کی لاگت سے ایک سیکورٹی چیکنگ سے گزرنا ہوگا، اگر یورپی یونین اس منصوبے کی منظوری دے دیتی ہے تو وہ غیر ملکی افراد جنہیں  ویزے کی ضرورت نہیں ہے ان پر کنٹرول کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔

        یہ بات طے ہے کہ یورپی یونین کے قوانین کے لئے سیکورٹی اور مجرمانہ ڈیٹا کے ایک گروپ کی بنیاد پر یہ نظام جس میں یورپی کمیشن کی طرف سے شناختی ستاویزات اور رہائش کی تفصیلات کی جانچ پڑتال کی جائے گی، اسے کامیابی حاصل ہوگی۔

       داعش کی جانب سے فرانس اور بیلجیئم میں کئے گئے حملوں کے بعد یونان میں پناہ گزینوں کی آمد سے افراتفری پھیلی ہے، کمیشن کو امید ہے کہ سرحدوں پر اس جامہ تلاشی سے انتہا پسندوں، مجرموں اور غیر قانوںی امیگریشن کی کوشش کرنے والوں کو روکنے میں مدد ملے گی۔۔۔۔۔

       ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے نظام (ESTA) کی طرح یہ یورپ کے لئے نیا سفری نظام ہوگا جسے مختصر طور پر(ETEAS) کہا جاتا ہے جس میں اکثر درخواست دہندگان کو چند منٹوں کے اندر اندر ایک سے زائد بار داخلے کیلئے 5 سالہ ویزا دے دیا جاتا ہے۔ یورپی یونین کے ذمے داران امید کر رہے ہیں کہ ابتدائی نئے معاہدے کی طرف سے قانون سازی کی منظوری کے بعد اس ضابطے پر عمل شروع کر دیا جائے گا۔

 

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

متعلقہ عنوانات‬:, ,
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>