اسلامی تعلیمات کے مطابق سعودی عرب کا بچوں اور انسانوں کے حقوق کی کفالت پر زور دینا - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعرات, 17 نومبر, 2016
0

اسلامی تعلیمات کے مطابق سعودی عرب کا بچوں اور انسانوں کے حقوق کی کفالت پر زور دینا

بچوں کے استحصال کو جرم قرار دینے والے بین الاقوامی معاہدے کافی نہیں ہیں۔ سعودی ولی عہد

3-w546w56uyw56uw45y645

ریاض: "الشرق الاوسط”

     ولی عہد، نائب وزیر اعظم  اور سعودی  وزیر  داخلہ شہزادہ محمد بن نائف بن عبد العزیز نے پر زور انداز میں کہا ہے کہ معصوم بچوں کی تجارت اور ان کا استحصال جیسے کاموں کو جرم قرار دینے والے بین الاقوامی معاہدے اور اتفاقات اس سنگین جرم کے مقابلہ کرنے کے لئے  ناکافی ہیں۔

      سعودی ولی عہد نے زور دیا ہے کہ مکمل شعور وآگاہی اور بیداری کے ساتھ ان معاہدے اور اتفاقات کے تعاون کی ضرورت ہے-  اسی طرح اس سنگین جرم کے  ادراک  اور اس کے مقابلہ کے لئے کی جانے والی کوششوں کو تقویت بخشنے کی ضرورت ہے تاکہ منحرف اخلاق واطوار سے  مستقبل کی نئی نسلوں اور قوم وملت کی تہذیب وثقافت کے معماروں کی حفاظت کی جا سکے۔

        شہزادہ محمد بن نائف نے بچوں کے جنسی استحصال کے روگ تھام کے لئے قومی فورم کی ضیافت کے دوران ایک تقریر میں بیان کیا کہ ان کے ملک کی طرف سے قومی فورم کی میزبانی  اسلامی تعلیمات کے مطابق عام طور پر انسانی حقوق اور خاص طور پر بچوں کے حقوق کے سلسلہ میں خادم حرمین شریفین کی قیادت میں کی جانے والی کوششوں اور کاروائیوں  کی عکاسی ہے کیونکہ اسلام انسان پر ظلم وزیادتی کو حرام قرار دیتا ہے-  خاندان اور خاص طور پر بچوں کو بہت اہمیت دیتا ہے کیونکہ یہی بچے نیک انسانی سماج ومعاشرہ کی بنیاد ہیں-  شہزادہ نے مزید یہ بھی کہا کہ بچوں کی حفاظت کا موضوع بہت ہی اہم ہے کیونکہ اگر ان کی حفاظت نہ ہو تو انسانی سماج ومعاشرہ کی بنیادیں ہل جائیں گی-  بچوں کی معصوميت کو تار تار کیا جائے گا اور اس انسان کی عزت وشرافت کو پامال کیا جائے گا جسے اللہ رب العزت نے محترم بنایا ہے اور ہر صورت میں اس پر ظلم کو حرام قرار دیا ہے-

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>