تارکین وطن کی ایک بیٹی امریکی وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے لئے امیدواروں کی فہرست میں داخل ہو رہی ہے - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعہ, 18 نومبر, 2016
0

تارکین وطن کی ایک بیٹی امریکی وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے لئے امیدواروں کی فہرست میں داخل ہو رہی ہے

شکست کے بعد ہیلری کلنٹن کا پہلا ظہور: امریکیوں کا باہمی انقسام گہرا ہو چکا

%d8%aa%d8%a7%d8%b1%da%a9%db%8c%d9%86-%d9%88%d8%b7%d9%86

واشنگٹن: "الشرق الاوسط”

     نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ انتظامیہ میں نمایاں عہدوں کے لیے مزید امیدواروں کے ساتھـ  کل نیو یارک میں ملاقاتوں کا نیا راؤنڈ منعقد کیا ، اس دوران  وزارتی قلمدان سنبھالنے کے لئے چند نئے نام سامنے آئے۔

     ان شخصیات میں جو نیا  نام سامنے آیا  وہ ساؤتھـ کیرولینا کی گورنر نیکی ہالی ہیں  جنہیں  وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے لئے امیدوار بنایا گیا ہے، یہ ایک ہندوستانی تارک وطن کی بیٹی ہیں ۔ اس سے پہلے یہ مارکو روپیو کے ابتدائی انتخابات میں مدد  بھی کرچکی ہے، چند موضوعات کے بارے  میں ان کا  ٹرمپ کے ساتھـ اختلاف بھی ہوا  لیکن دوبارہ ریپبلکن پارٹی میں لوٹ کر اس کے  امیدوار کی تائید کی۔

      وزارتی قلمدان  سنبھالنے کے لئے ہالی کا نام اس وقت سامنے آیا جبکہ امریکی میڈیا نیویارک کے میئر روڈی جولیانی کے نام کی جانب اشارہ کر رہا تھا کہ وہی اس اہم منصب کے سنبھالنے کے زیادہ مستحق ہیں، لیکن بعد ازاں میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ اس نتیجہ پر پہنچے کہ (72سالہ ) جولیانی  اپنے پیشے کے لحاظ سے متنازعہ شخصیت ہیں  اس میں وینزویلا کی ایک تیل کمپنی کے حق میں دباؤ ڈالنا بھی شامل  ہے، اور شاید یہ ان کی تعیین کے لیے امریکی سینٹ سے منظوری لینے میں  مشکل بن  جاۓ ۔

     میڈیا کی رپورٹس نے یہ بھی ذکر کیا ہے کہ ریٹائرڈ جنرل مایکل فلین کا نام بھی قومی سلامتی کے مشیر کے لئے سامنے آیا ہے، یہ ایک ایسا عہدہ ہے جس کے لئے امریکی سینٹ کے موافقہ کی ضرورت نہیں ہے۔

     فلین قومی سلامتی کے ان گنے چنے چند تجربہ کاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے انتخاباتی مہم میں ٹرمپ کی بھرپور مدد کی ہے۔

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>