یمنی جنگ بندی کے پہلے ہی گھنٹہ میں 15 باغیانہ خلاف ورزی - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: اتوار, 20 نومبر, 2016
0

یمنی جنگ بندی کے پہلے ہی گھنٹہ میں 15 باغیانہ خلاف ورزی

اتحادیوں کی صالح اور حوثی ملیشیاؤں کی فوجی نقل وحرکت پر دھمکی

1479575077409093200

ریاض: عبد الہادی حبتور تعز – عدن: "الشرق الاوسط”

     یمن میں قانونی حیثیت بحال کرنے کے لئے عرب اتحادیوں نے جنگ بندی کا جو اعلان کیا اور گزشتہ آدھے دن سے اس کی تعميل بھی ہوگئی ہے- سابق صدر علی عبد اللہ صالح اور حوثی ملیشیاؤں نے اس 48 گھنٹہ کی جنگ بندی کے پہلے ہی گھنٹہ میں کم سے کم 15 خلاف ورزی کے مرتکب ہوچکے ہیں۔

     اتحادی لیڈران کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی خود بخود تجدید ہوسکتی ہے- بس اس کی شرط یہی ہے کہ ملیشیائی مقبوضہ علاقوں میں جن میں سرفہرست شہر تعز ہے انسانی امداد کے دخول کی اجازت دیں- وہاں سے ناکہ بندی ختم کریں اور جنوبی ظہران میں  پرسکون ونظم ونسق کمیٹی میں باغی پارٹی کے نمائندوں کو حاضر ہونے دیں۔

     اپنی بیان کے مطابق اس درخواست کی بنیاد پر جو یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی خدمت میں پیش کیا ہے- اتحادی لیڈروں نے  جنگ بندی کی پابندی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

     اتحادیوں کے بیان نے اس بات سے خبردار کیا ہے کہ حوثی ملیشیاؤں اور اس کی تائید کرنی والی فورسز کے کسی بھی علاقہ میں پیہم کسی بھی سرگرمی میں لگے رہنے یا فوجی نقل وحرکت کے سامنے آنے پر اتحادی دھڑوں کی جانب سے اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، ساتھ ہی پابندی اور فضائی وسمندری نقل وحرکت کی جانچ پڑتال مسلسل جاری رہے گی اور حوثی ملیشیاؤں نیز ان کے وفادار فوجیوں کی نقل وحرکت پر بھی کڑی نگاہ رکھی جائے گی۔

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>