چھ ملکوں نے "مکہ مکرمہ پر حملہ" کی فائل کو اقوام متحدہ پیش کرنے کی ذمہ داری لی. - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: منگل, 22 نومبر, 2016
0

چھ ملکوں نے "مکہ مکرمہ پر حملہ” کی فائل کو اقوام متحدہ پیش کرنے کی ذمہ داری لی.

%d8%b3%d9%84%d9%85%d8%a7%d9%86

کل ریاض میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز بحرین کے وزیراعظم شہزادہ خلیفہ بن سلمان آل خلیفۃ کا اپنے محل میں خیرمقدم کرتے ہوئے جبکہ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مضبوط ومستحکم تعلقات کا جائزہ بھی لیا گیا

ریاض "الشرق الاوسط”

      سعودی عرب وزراء کونسل نے کل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں مکہ مکرمہ میں منعقدہ "اسلامی تعاون تنظیم” (gcc) کے ممالک کے وزرائے خارجہ کی ہنگامی اجلاس میں لئے گئے فیصلوں پر دوبارہ زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب حرمین شریفین کی حفاظت  میں ہرگز کوئی کوتاہی نہیں کرے گا، اسی طرح کونسل نے اجلاس میں حوثی ملیشیاؤں اور ان کے معاونین کی زیادتیوں کو ختم کرنے کے اشد ضرورت پر زور دیا اور مسلمانوں کے جذبات کومشتعل کرنے کے لئے  گذشتہ ماہ کے اخیر میں مکہ مکرمہ پر بیلسٹک میزائل کے ذریعہ حملہ کرنا انہیں زیادتیوں اور خلاف ورزیوں میں سے  ایک ہے۔

      حرمین شریفین  کی حفاظت کے سلسلہ میں سعودی عرب کی طرف سے یقین دہانی  سامنے آئی دریں اثناء ایک واقف سفارتی ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو اطلاع دی کہ "اسلامی تعاون تنظیم ” کی طرف سے اقوام متحدہ بھیجے جانے والے رپورٹ کا مسودہ تیار کر میں چھ مسلمان ممالک مصروف ہیں جس میں حوثی اور صالح کے ہمنوا یمن کے باغی ملیشیاؤں کی طرف سے مکہ مکرمہ پر بیلسٹک میزائل کے ذریعہ حملہ کے طرز عمل کو جرم عظیم قرار دیا گیا ہے جبکہ سعودی دفاعی فوج نے بیلسٹک میزائل کو  نشانہ پر پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا تھا۔

      مذکورہ ذریعہ  سے اس بات کا بھی علم ہوا ہے کہ رپورٹ کی نگرانی تنظیم کے جنرل سیکرٹریٹ کے تعاون سے”ٹروئیکا سربراہی اجلاس” یعنی (مصر، ترکی اور گیمبیا) اور تنظیم کے "ٹروئیکا وزرائے خارجہ” یعنی (ازبکستان، کویت اور آئیوری کوسٹ) پر مشتمل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>