لیبیا کے بنغازی نامی شہر میں ایک مقامی ہسپتال کے سامنے خودکش بم دھماکے میں چار بچے جاں بحق اور 26 زخمی - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: منگل, 22 نومبر, 2016
0

لیبیا کے بنغازی نامی شہر میں ایک مقامی ہسپتال کے سامنے خودکش بم دھماکے میں چار بچے جاں بحق اور 26 زخمی

%d9%84%db%8c%d8%a8%db%8c%d8%a7%d8%a1

لیبیا کے باشندے کل بن غازی میں ہوئے ایک کار بم دھماکہ کے اثرات کا معائنہ کرتے ہوئے

قاہرہ: خالد محمود

      لیبیا کی فوجی فورسز کی طرف سے دہشت گردوں کے خلاف کی جانے والی پیش رفت کو روکنے کے لئے دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے کار بم دھماکہ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا،  جہاں کل ان لوگوں نے لیبیا کے مشرقی حصہ میں واقع بن غازی شہرکے مقامی اسپتال کے قریب ایک کار کو بم سے اڑا دیا جس میں کئی لوگ جاں بحق اور درجنوں  زخمی ہوئے جبکہ جاں بحق اور زخمی  ہونے والے اکثر بچے ہیں۔

      سرجری اور  حادثات  کے لئے خاص جلاء  نامی ہسپتال (جس کے گرد و نواح میں دہشت گردانہ حملہ ہوا )  کی میڈیا  کے ذمہ دار نے کہا کہ دھماکہ کے آخری شمار کے مطابق 3 بچے جاں بحق اور 26 زخمی ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کی حالت متوسط اور تشویشناک ہے اور اس کے ساتھ مزید یہ بھی اشارہ کیا کہ یہ دھماکہ بچوں کے اسکول سے نکلنے کے وقت ہوا۔

      اس زبردست دھماکہ کی وجہ سے  دسیوں گاڑیاں تباہ وبرباد ہوئیں، جسم کے پرخچے اڑ گئے اور بن غازی کے مرکز میں ہواقع اسپتال کے سامنے قریبی عمارتیں منہدم ہو گئیں۔

      چشم دید گواہوں اور سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ حملہ کی وجہ سے عام شہریوں کے مابین خوف وہراس  اور  ابتری کی کیفیت پھیلی ہوئی ہے، خاص طور پر یہ جب دھماکہ گنجان آبادی والے علاقہ میں بچوں کے اسکولوں سے قریب ان کے نکلنے کی حالت میں واقع ہوا ۔

      اسی طرح دھماکے کے نتیجہ میں ہونے والی آتشزدگی پر کنٹرول کرنے کے لئے جائے وقوع پر سول ڈیفینس کی گاڑیوں کے پہنچنے سے قبل تک ایک بیکری  آگ کی لپیٹ میں  آچکی تھی.

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>