غسان شربیل "الشرق الاوسط " کے چیف ایڈیٹر - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعرات, 24 نومبر, 2016
0

غسان شربیل "الشرق الاوسط ” کے چیف ایڈیٹر

بورڈ کے چیئرمین نے گزشتہ عرصے میں”الدوسری”  کی گراں قدر خدمات  کا  شکریہ ادا کیا

%d8%a8%d8%af%d8%b1

                              شہزاده بدر بن عبد الله                                                          غسان شربل

ریاض: "الشرق الاوسط "

      سعودی ریسرچ اینڈ مارکیٹنگ بورڈ کے چیئرمین شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن محمد بن فرحان نے24 نومبر 2016   سے  لبنانی صحافی غسان شربیل کا اخبار "الشرق الاوسط ” کے چیف ایڈیٹر ہونے کا فیصلہ صادر کیا۔

      شہزادہ بدر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقرری تمام مطبوعات  کی ترقی  اوراس کی قیادت کےتسلسل کے لئے بہتر صحافتی قیادت کو فعال ومتحرک بنانے کی کوشش کرنے والی سعودی بورڈ کے مستقبل کے خوش آيند کے مناسب ہے۔

      شہزادہ بدر نے مزید کہا کہ غسان شربیل ذرائع ابلاغ اور ثقافت کے میدان میں کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں- انہیں   اپنے صحافت کے طویل عرصے میں نمایاں تجربہ حاصل ہوا ہے۔

      شہزادہ نے اپنے بیان کو ختم کرتے ہوئے یہ فرمايا کہ اس موقعہ پر ہم اپنے اخبار”الشرق الاوسط ” کے سابق چیف ایڈیٹر گزشتہ عرصے کے دوران کی گئی گراں قدر خدمات پر شکریہ ادا کرنا بھول نہیں سکتے ہیں اوراب وہ آئندہ ہمارے ساتھ اخبار میں ایک مضمون نويس کی حیثیت سے کام کریں گے۔

      غسان شربیل  ادارہ "دار الحیاۃ” سے شائع ہونے والے "الوسط” نامی میگزین میں کام کرنے اور اس کے چیف ایڈیٹر منتخب ہونے سے پہلے اخبار”الشرق الاوسط ” کے شعبۂ سیاسیات میں "ایڈیٹر” کے طور پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ  وہ "الحیاۃ” نامی میگزین کے "چیف اسسٹنٹ ایڈیٹر” اور جون 2004 میں چیف ایڈیٹر بھی رہ چکے ہیں۔

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>