خطے میں بحری بیڑہ کے قیام کے لئے ایران کوشاں۔ ترکی کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: اتوار, 27 نومبر, 2016
0

خطے میں بحری بیڑہ کے قیام کے لئے ایران کوشاں۔ ترکی کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا

ايران: "جوہری معاملے میں دستبرداری کا مسئلہ ”  ٹرامپ کے سامنے پیش کرنے کی نفی-

%d8%a5%d9%8a%d8%b1%d8%a7%d9%86

ایرانی چیف اسٹاف محمد باقری اور بحریہ کے لیڈر حبیب اللہ سیاری دونوں تہران میں ایک آرمی کمانڈر سنٹر میں ملاقات کے دوران (الشرق الاوسط)

لندن: عادل السالمی

      ایرانی چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے کل یہ انکشاف کیا ہے کہ شام اور یمن میں ایران بحری بیڑہ کی بنیاد ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

        اس تجویز پر بات چیت کرنے کے لئے باقری نے ایک کانفرنس میں ایرانی فوج میں بحری افواج کے قائدین کو دعوت دی ہے۔ دوسری جانب ، ایرانی صدر نے ترکی وزیر خاجہ مولود جاویش اوغلو کے استقبال کے دوران دونوں ملکوں کے شام اور عراق کے مسئلہ میں باہمی تعاون کرنے کی دعوت دی ہے۔

     تہران میں جاویش اوغلو سے ملاقات کے بعد جو پیغام سامنے آیا ہے  وہ شام میں صورتحال کے پیش نظر "ایک عام معاہدہ پر اتفاق” کی جانب اشارہ کرتا ہے

       جوہری توانائی کے حوالے سے ایرانی وزارت خارجہ نے ان رپورٹوں کی نفی کی ہے جس میں یہ بتلایا گيا ہے کہ ایران نے امریکی اور یورپی دباؤ کو قبول کرتے ہوئے اپنے پاس پائے جانے والے تابکار مادے کی مقدار کو کم کیا ہے، اور ایسا اس نے جوہری معاہدہ کے ساتھ تعاون کرنے کی کوشش میں اور نومنتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرامپ کی انتظامیہ کو اس معاہدہ کو ختم کرنے یا اس میں تعدیل کرنے سے باز رکھنے کے لئے کیا ہے-

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>