آج کویتی عوام "یکجہتی” کے الیکشن میں ووٹ ڈالے گی
ووٹروں کی تعداد میں کافی اضافہ کی توقع
کویت: حاتم البطیوی
سنہ 1961ء میں کویت کی آزادی کے بعد سے قومی اسمبلی کے اس پندرہویں الیکشن میں چار سال کی مدت تک نمائندگی کرنے کے لئے آج کویتی عوام ووٹ ڈالے گی، اس الیکشن میں ووٹ ڈالنے والوں کی اعلی شرکت کی شرح 60 تا 65 فیصد کے درمیان توقع کی جا رہی ہے، ملک کا آخری الیکشن جو سنہ 2013ء میں ہوا تھا، اس میں شرکت کرنے والوں کی شرح 53 فیصد تک تھی، اس کے مقابلے میں حالیہ الیکشن مین شرکت کرنے والوں کا تناسب کہیں زیادہ ہے۔
متعدد ذرائع نے "الشرق الاوسط” کی جانب نسبت کرتے ہوئے سابقہ الیکشن میں بائیکاٹ کرنے والوں کی واپسی کی صورت میں شرکت کرنے والوں کی شرح میں اضافہ کی توقع ظاہر کی ہے۔
ڈاکٹر/ محمد الرمیحی (جوکہ ایک مضمون نگار، صحافی اور کویت میں خلیج عرب اسٹڈیز سنٹر کے صدر بھی ہیں) نے آج کے اس الیکشن کے بارے میں کہا کہ یہ "شیرازہ کو متحد کرنے ” کا الیکشن ہے، کیونکہ ملک کی زیادہ تر دھاریں اور سیاسی دھڑیں اس میں شرکت کر رہی ہیں، ساتھ ہی نوجوانوں کا ایک بڑا طبقہ وہ بھی پورے جوش وخروش کے ساتھ اس میں شرکت کر رہا ہے۔
سرکاری انتخابی لسٹ میں درج ووٹروں (مردوں اور عورتوں ) کی تعداد چار لاکھ تراسی ہزار ایک سو چھیاسی (483،186) ہے، جبکہ پارلیمنٹ کی پچاس (50) سیٹوں کے لئے امیدواروں کی تعداد 293 ہے جن میں 15 امیدوار خواتین ہیں۔