ترقی یا علم یا تہذیبی اٹھان امن وسلامتی کے بغیر ممکن نہیں: خادم حرمین شریفین - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: اتوار, 27 نومبر, 2016
0

ترقی یا علم یا تہذیبی اٹھان امن وسلامتی کے بغیر ممکن نہیں: خادم حرمین شریفین

شاہ سلمان نے احساء کے باشندوں سے اپنے استقبال کے موقع پر سعودی شہری کی صلاحیتوں پر اپنے اعتماد کی تاکید کی.

aaaa0

شاہ سلمان احساء میں وزارت ہاؤسنگ کی چند پروجیکٹس کے افتتاحی تقریب میں پہنچتے ہوئے۔ ۔ ۔ ان کے ساتھ تصویر میں صوبہ شرقیہ     کے گورنر شہزادہ سعود بن نایف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف بھی دکھائی دیتے ہوئے (واس)

الاحساء: میرزا الخویلدی

     خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کل اس بات کی تاکید کی ہے کہ وطنوں میں امن وسلامتی یہ نعمتوں کی وجہ سے ہے، کیونکہ "ترقی یا علم یا تہذیب امن وسلامتی کے بغیر ممکن نہیں”۔ انہوں نے "اس نعمت کی حفاظت اور اس کی اہمیت کواچھی طرح سمجھنے کے لئے پیہم کوشش کرنے کی اقدامات” کی اہمیت پر بھی کافی زور دیا، مزید یہ بھی کہا کہ: ہمیں سعودی شہری کی صلاحیتوں پر کافی اعتماد اور بھروسہ ہے، اپنے وطن کو بنانے میں اور اس کے تئیں اپنی ذمہ داری محسوس کرنے میں ہمیں ان سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔

     احساء والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے شاہ سلمان نے کہا: ہمارے ملک کا ہر شہری اور ہمارے بیش وبہا ملک کا ہر حصہ میرے لئے بہت ہی اہمیت کا حامل ہے اور ہم اس کی دیکھ بھال بھی کرتے ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ سارے لوگ اس وطن کی خدمت میں حصہ لیں۔

     انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ آپ کا ملک اللہ رب العالمین کے فضل وکرم سے قیام کے بعد سے لے کر آج تک بالکل مضبوطی کے ساتھ ترقی کے راستے پر چل رہا ہے اور ساتھ ہی اپنے عقیدے ودین کے ثوابت کو بھی مضبوطی سے تھامے ہوئے ہے۔

     خدمت حرمین شریفین کی سعادت ہی ہے جو اللہ رب العالمین کا اس ملک پر اتنا فضل واحسان ہے، اپنے قیام کے بعد سے ہی یہ اپنے واجبی عمل اور ذمہ داری کو اچھی طرح نبھا رہا ہے بایں طور پرکہ حاجیوں ، عمرہ کرنے والوں اور اس کی زیارت کرنے والوں کی بہت اچھی طرح دیکھ بھال کر رہا ہے تاکہ سب لوگ بالکل راحت اور اطمینان کے ساتھ تمام ارکان حج بخوبی انجام دے سکیں۔

     اللہ رب العالمین کے فضل و کرم سے سعودی عرب اقتصادی و سماجی اعتبار سے ترقی کے راستے پر ہے‏ اور یہ ترقیاتی منصوبوں کا نتیجہ ہی ہے جو بہت سے مقاصد اور فوائد حاصل کرسکی۔ بےشک (سعودی عرب کا 2030ء کا ویژن) جو ہم نے اپنایا ہے اس کا مقصد ملک کے اقتصادی ڈھانچہ کو پھر سے کھڑا کرنا ہے ، اس کی کارکردگی میں اضافہ کرنا ہے، آمدنی کے ذرائع کو متنوع بنانا ہے اور سماجی پیداور کو مزید اچھا کرنا ہے، لہذا ہم سب کے لئے ضروری ہے کہ ہم سب مل کر اسے کامیاب بنانے کی کوشش کریں۔

     خادم حرمین شریفین نے کل احساء میں وزارت ہاؤسنگ کے پروجیکٹس کا افتتاح کیا جس کا مقصد ایک ہزار رہائشی گھر فراہم کرنا ہے، اچھے گھر بنانے والی چند چینی کمپنیوں کے ساتھ شرکت کرکے نیز پرائیویٹ کمپنیوں کو بھی ساتھ ملا کر یہ خواب پورا کیا جائے گا۔ جیسا کہ (خادم حرمین شریفین نے) کچھ شہریوں کو نئے رہائشی گھروں کی چابھیاں بھی حوالے کیا۔

     ادھر دوسری جانب صوبہ شرقیہ کے گورنر شہزادہ سعود بن نایف بن عبد العزیز نے ایک تقریب میں خادم حرمین شریفین کے اس صوبہ میں تشریف لانے پر اپنی سعادت کا اظہار کیا۔

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>