اسرائیل میں آتشزدگی پر کنٹرول اور عربوں کے خلاف زہر افشانی عروج پر - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: اتوار, 27 نومبر, 2016
0

اسرائیل میں آتشزدگی پر کنٹرول اور عربوں کے خلاف زہر افشانی عروج پر

قابض فوج کے بم چھوڑ نے کیوجہ سے ایک جگہ آگ بھڑک اٹھی

bbb0

شہر بیت میر میں اسرائیلی فائر بریگیڈ کا ایک اہلکار کل باقی ماندہ آتشزدگی کو بچھاتے ہوئے (ا۔ف۔ب)

تل ابیب: نظیر مجلی

     جہاں ایک طرف کل ظہر کے بعد اسرائیل میں  آتشزدگی پر کنٹرول ہوا وہیں دوسری طرف اسرائیلی وزیر اعظم اور ان کے وزراء کی عرب کے خلاف دھمکیاں زور پکڑ نے لگیں، یہ کہتے ہوئے کہ ‎{آگ کی بغاوت} کی سازش انہیں لوگوں کی جانب سے ہوئ ہے۔ اسرائیلی حکومت کی جانب سے زہر افشانی کئے جانے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر عربوں کے خلاف یہودی طبقہ نسل پرستی اور گالی گلوچ پر اتر آیا ہے، اتنا ہی نہیں بلکہ بات یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ ایک  یہودی مذہبی پیشوا   نے یہ فتوی جاری کردیا جس میں اس نے ہر اس عربی شخص کے قتل کو حلال کردیا ہے جو آتشزدگی کے ذریعہ مشکل پیدا کرتا ہے.

     اسرائیل کے 220 علاقہ میں اور مغربی ضفہ کے بعض علاقوں میں بھی پھیلی ہوئی یہ آتشزدگی  زمینی طور پر فائر بریگیڈ عملہ کے پیہم کوشش کے بعد کل ظہر کے بعد سے مدھم پڑنے لگی ہے۔

     اس آتشزدگی کے اسباب کے بارے میں کل یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان میں سے ایک جگہ آتشزدگی اس وقت ہوئی جب اسرائیلی پولس کے افراد نے فلسطینی شہریوں پر  آواز بم  چھوڑا جن کے بارے میں ان کو یہ شبہ ہوا کہ یہی لوگ آتشزدگی کی وجہ ہیں۔

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>