تحریک الشباب کی طرف سے ملک کے جنوب مغربی علاقے میں 11 صومالی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا بيان اور فوج کی تردید - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعہ, 2 دسمبر, 2016
0

تحریک الشباب کی طرف سے ملک کے جنوب مغربی علاقے میں 11 صومالی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا بيان اور فوج کی تردید

shabab

 

قاہرہ: "الشرق الاوسط اونلائن”

 

      آج بروز جمعہ صومالی ریڈیو”شبیلی” کے مطابق صومالیہ کی "الشباب” نامی تحریک نے کہا ہے کہ ملک کے  جنوب مغربی علاقے باکول میں تحریک کے جنگجوؤں اور صومالی افواج کے مابین شدید جھڑپوں میں کم سے کم 11 فوجی ہلاک اور دیگر 3 زخمی ہو چکے ہیں۔

      جرمن اخبار ایجنسی نے  تحریک کے بیان کو نقل کیا ہے کہ ملک کے جنوب مغربی علاقے باکول کے شہر واجد کے مضافاتی علاقے دورائی میں صومالی اتحادی حکومتی افواج کے حملے کے بعد شروع ہونے والی ان جھڑپوں میں اس نے فوجی اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔ القاعدہ تنظیم سے تعلقات رکھنے والی مذکورہ تحریک نے کہا کہ صومالی قومی اتحادی افواج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران اس نے "ای- کے-47” ساختہ نو بندوقیں  بھی قبضہ میں لے لی ہیں۔

      جبکہ فوج نے جھڑپوں کے دوران صومالی قومی اتحادی افواج کے کم سے کم 11 اہلکاروں کی ہلاکت کی تردید کی ہے۔

       یاد رہے کہ ہلاکتوں کے بارے میں یقین دہانی کے لئے خطے میں کوئی مستقل ذریعہ نہیں ہے۔

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

متعلقہ عنوانات‬:, , ,
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>