http://urdu.aawsat.com/2017/12/article36495/%D8%AD%D9%88%D8%AB%DB%8C-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B5%D8%A7%D9%84%D8%AD-%DA%A9%DB%92-%D8%B1%D8%B4%D8%AA%DB%81-%D8%AF%D8%A7%D8%B1%D9%88%DA%BA-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7 - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: ہفتہ, 3 دسمبر, 2016
0

http://urdu.aawsat.com/2017/12/article36495/%D8%AD%D9%88%D8%AB%DB%8C-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B5%D8%A7%D9%84%D8%AD-%DA%A9%DB%92-%D8%B1%D8%B4%D8%AA%DB%81-%D8%AF%D8%A7%D8%B1%D9%88%DA%BA-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7

لیبر اور سماجی ترقی کے وزیر کے طور پر ڈاکٹر الغفیص کی تقرری *** کسٹمز کے جنرل ڈائریکٹر اور ایجوکیشن کمیشن کے گورنر کی سبکدوشی

%d8%b4%d8%a7%db%81

ریاض: "الشرق الاوسط"

      خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کی سربراہی میں "سینئر علماء کونسل” کی بحالی اور اس میں چند علمائے کرام کی رکنیت کے سلسلہ میں شاہی فرمان جاری کیا ہے، ان علماء  کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔ الشیخ صالح بن محمد اللحیدان، ڈاکٹر صالح بن فوزان الفوزان، ڈاکٹر عبد اللہ بن محمد بن ابراہیم آل الشیخ، ڈاکٹر عبد اللہ بن عبد المحسن الترکی، الشیخ عبد اللہ بن سلمان بن منیع، ڈاکٹر صالح بن عبد اللہ بن حمید، ڈاکٹر عبد اللہ بن محمد المطلق، ڈاکٹر احمد سیر مبارکی، ڈاکٹر سعد بن ناصر الشتری، ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم ، ڈاکٹر عبد الوہاب بن ابراہیم ابو سلیمان، الشیخ عبد اللہ بن محمد بن سعد الخنین، ڈاکٹر یعقوب بن عبد الوہاب بن یوسف الباحسین، الشیخ عبد الرحمن بن عبد العزیز الکلیہ، الشیخ محمد بن حسن بن عبد الرحمن بن عبد اللطیف آل الشیخ ، الشیخ ڈاکٹر عبد الکریم بن عبد اللہ بن عبد الرحمن الخضیر، ڈاکٹر محمد بن محمد المختار محمد، ڈاکٹر سلیمان بن عبد اللہ ابا الخیل، ڈاکٹر جبرئیل بن محمد بن حسن البصیلی، ڈاکٹر صالح بن عبد اللہ بن حمد العصیمی۔

      شاہی فرمان میں سینئر علماء کونسل کی فتوی کمیٹی کے ارکان کی ملازمت کی  مدت میں اضافہ کی بات کہی گئی ہے ان کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔ ڈاکٹر صالح بن فوزان الفوزان، ڈاکٹر احمد سیر مبارکی،  الشیخ محمد بن حسن بن عبد الرحمن بن عبد اللطیف آل الشیخ ، ڈاکٹر عبد الکریم بن عبد اللہ الخضیر۔

      اسی طرح ایک دوسرے شاہی فرمان میں لیبر اور سماجی ترقی کے وزیر کے طور پر ڈاکٹر علی الغفیص کی تقرری اور ڈاکٹر مفرج الحقبانی کی سبکدوشی کی بات کہی گئی ہے۔

      مذکورہ شاہی فرمان میں کسٹمز کے جنرل ڈائریکٹر صالح الخلیوی، ایجوکیشن کمیشن کے گورنر ڈاکٹر نائف الرومی اور مجلس شورى کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد آل عمرو کو ان کے منصب سے سبکدوش کیا گیا ہے اور رائل کورٹ میں مشیر کی حیثیت سے وزیر کے عہدہ پر عبد الرحمن بن محمد السدحان کی تقرری ہوئی ہے۔

      اسی طرح شاہ سلمان بن عبد العزیز نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ سعودی مجلس شورى ڈاکٹر عبد اللہ بن محمد بن ابراہیم آل شیخ کی سربراہی میں51 ارکان پر مشتمل ہو۔ اور یاد رہے کہ ڈاکٹر عبد اللہ ہی اس مجلس شورى کے صدر ہیں۔

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>