خادم حرمين متحدہ عرب امارات سے اپنا خليجی دورہ شروع کر رہے ہیں - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: اتوار, 4 دسمبر, 2016
0

خادم حرمين متحدہ عرب امارات سے اپنا خليجی دورہ شروع کر رہے ہیں

قطر، بحرين اور كويت کی شمولیت کے ساتھ علاقائی مسائل پر غوروخوض
1480791589671942800

کل متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد کی موجودگی میں شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید سے "نشانِ زاید” وصول کیا

ظہران – ابو ظہبی: "الشرق الاوسط”

      کل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نےمتحدہ عرب امارات سے اپنا خلیجی دورہ شروع کیا جس میں قطر، بحرین اور کویت کے ممالک بھی شامل ہیں۔ اس دوران وہ خلیجی تعاون کونسل کے ملکوں کے سربراہان اور رہنماؤں سے ملاقات کریں گے تاکہ تمام شعبوں میں تعلقات اور ان کے فروغ کی راہوں پر تبادلۂ خیال کریں۔ علاوہ ازیں علاقائی اور بین الاقوامی باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کے ساتھ ساتھ وہ بحرین میں منعقدہ خلیجی تعاون کونسل کے 37ویں سپریم کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

      خادم حرمين شريفين کل متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی پہنچے تو ابو ظہبی کے امیر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن زاید آل نہیان، ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر نے انکا ایئر پورٹ پر خیر مقدم کیا اور ان  کے اعزاز میں  سرکاری استقبال کی رسم ادا کی گئی۔

      دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں خادم حرمین شریفین کے سفیر ڈاکٹر محمد البشر نے یقین دہانی کی کہ شاہ سلمان کا یہ دورہ تمام سیاسی، اقتصادی اور سماجی شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دے گا۔

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>