البغدادی کے ساتھی کی ہلاکت کے بعد.. اب "داعش" کو ان کے جانشین کی تلاش - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
به قلم:
کو: اتوار, 4 دسمبر, 2016
0

البغدادی کے ساتھی کی ہلاکت کے بعد.. اب "داعش” کو ان کے جانشین کی تلاش

البغدادی کے ہلاک یا شدید زخمی ہونے کا غالب امکان ہے: شام میں انسانی حقوق کی رصد گاہ کی "الشرق الاوسط” سے گفتگو
1480787311811257000

ابوبکر البغدادی

بيروت: بولا اسطيح

      کل (بروز ہفتہ) شام میں انسانی حقوق کی رصد گاہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ: انہیں کئی ایک قابل اعتماد ذرائع سے یہ خبر ملی ہے کہ عراق میں تنظیم داعش کی قیادت نے شام میں تنظیم کے مضبوط ترین گڑھ "ریاست رقہ” کی فوجی اور سیکورٹی قیادتوں سے کہا ہے کہ وہ "ابوبکر البغدادی کے نائب” کو بطور تنظیم کا حالیہ لیڈر منتخب کرنے کےلئے عراق آئیں۔ رصد گاہ کے ڈائریکٹر رامی عبد الرحمن نے "الشرق الاوسط” سے کہا کہ انہوں نے مندرجہ بالا معلومات میں تنظیم کے اندرونی ذرائع کی یقین دہانی پر اعتماد کیا ہے۔ فائل سے متعلق معینہ ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو انکشاف کیا کہ البغدادی کے نائب کا انتخاب "انکی ہلاکت یا شدید زخمی ہونے کی وجہ سے ہے کہ جس سے عنقریب وہ ہلاک ہونے والے ہیں، کیونکہ خاص طور سے وہ گھرے ہوئے معینہ علاقے میں ہیں کہ جہاں سے ان کا نکلنا ناممکن ہے۔”

      گذشتہ ماہ رصد گاہ نے تنظیم کے بعض مرکزی رہنماؤں کی ہلاکت کی توثیق کی تھی جن میں  ابو عمر الشیشانی، ابو الہجاء التونسی اور ابو اسامہ العراقی کے علاوہ شام کے کئی رہنما شامل ہیں جن میں سے اکثر بین الاقوامی اتحادیوں کی طرف سے ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے دوران ہلاک ہوئے۔

 

 

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>