باہمی رابطوں کو مضبوط کرنے کے لئے سعودی قطری سربراہی اجلاس - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: پیر, 5 دسمبر, 2016
0

باہمی رابطوں کو مضبوط کرنے کے لئے سعودی قطری سربراہی اجلاس

امارات نے خادم حرمین کے اعزاز میں خصوصی دن منایا- ان کے خلیجی دورے کا دوسرا مقام دوحہ
1480873794608115400

خادم حرمین "زاید لوک ورثہ فیسٹیول” میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے درمیان میں

ابو ظہبی: مساعد الزبانی، الدوحہ: میرزا الخویلدی

       آج خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اپنے خلیج کے دورے کے دوسرے مقام قطر کے دارالحکومت دوحہ کا دو روزہ دورہ شروع کر رہے ہیں، جس کے دوران وہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ سمیت مشترکہ چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے اسٹریٹیجک تعاون کے ایک نئے مرحلے میں داخل پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

     قطر کے اخباری ذرائع کے مطابق امیر تمیم ملکی مہمان کے ساتھ "دونوں برادر ملکوں کے مابین باہمی حمایت اور مضبوط برادرانہ تعلقات کے فروغ کی راہوں پر غور کریں گے، علاوہ ازیں علاقائی وبین الاقوامی سطح پر تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔”

      شاہ سلمان متحدہ عرب امارات سے دوحہ پہنچ رہے ہیں جہاں کل ابو ظہبی کے علاقے "الوثبہ” میں خادم حرمین شریفین کے اعزاز میں "زاید لوک ورثہ فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا، جس میں شاہ سلمان کے استقبال کے طور پر امارات کے "العیالہ” نامی عوامی فن کا مظاہرہ کیا گیا۔ فیسٹیول میں امارات کے قبائلی بچوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا علاوہ ازیں گھوڑوں کی نمائش سمیت کئی ایک چیزیں پیش کی گئیں۔

    خادم حرمین شریفین کا فیسٹیول کی تقریب میں پہنچنے پر نائب صدر وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر وابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے استقبال کیا۔

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>