یمنی فوج کی صعدہ میں پیش رفت جاری - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
به قلم:
کو: پیر, 5 دسمبر, 2016
0

یمنی فوج کی صعدہ میں پیش رفت جاری

حوثیوں کا سکولوں میں قومی ترانے سے منع اور "ایرانی نعرہ” كو اپنانا
1480875100088312900

یمنی فوجی جنگجو مغربی لحج کے علاقے کہبوب فرنٹ میں

 

عدن: عرفات مدابش – بسام القاضی    جدہ: اسماء الغابری

    یمنی اطلاعاتی ذرائع کے مطابق حکومتی فوج ملک کے شمالی گورنریٹ صعدہ کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے جو کہ حوثی باغیوں کا مرکزی ٹھکانہ مانا جاتا ہے۔ ذرائع نے "الشرق الاوسط” سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی افواج اسٹریٹيجک علاقے مندبہ کو دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے جو اس علاقے میں حوثیوں کا ایک اہم ٹھکانہ تھا۔

      دریں اثناء، دیگر یمنی ذرائع کے مطابق حکومتی اور اتحادی افواج کی ایک بڑی تعداد باب المندب کے قریب ذباب نامی علاقے سے لے کر گورنریٹ الحدیدہ کے نظامتی ادارے خوخہ تک کے علاقےسے انقلابی ملیشیاؤں کے انخلا کی خاطر جنوب مغربی ساحل پر وسیع تر کاروائیاں کرنے کے لئے تیاری کر رہی ہے۔

      دوسری جانب، حوثی باغیوں نے ان کے زیرِ کنٹرول علاقوں کے سکولوں میں قومی ترانہ کو ختم کر دیا ہے اور طلباء پر "ایرانی نعرہ” نامی مسلکی ترانہ لازم کر دیا ہے، علاوہ ازیں سکولوں کے پرنسپل حضرات کو بھی صبح اسمبلی کے دوران فرقہ ورانہ تقاریر اور گفتگو کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>