ماسکو «مکمل حلب» چاہتا ہے جبکہ ادلب اپنی قسمت کا منتظر - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: منگل, 6 دسمبر, 2016
0

ماسکو «مکمل حلب» چاہتا ہے جبکہ ادلب اپنی قسمت کا منتظر

روسی – چینی ویٹو جنگ بندی کے منصوبے کو ختم کر رہا ہے
w45u6w56uwe56uw56u

کل ادلب اور اس کے مضافات میں روسی طیاروں کے حالیہ حملوں کے بعد تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے شہری دفاع کا ایک فرد شہری کو نکلنے میں مدد کرتے ہوئے

ماسکو: طہ عبد الواحد – بیروت: یوسف دیاب

       اسپین، مصر اور نیوزی لینڈ کی طرف سے عالمی سلامتی کونسل میں پیش کردہ حلب میں 7 روزہ جنگ بندی کے مسودۂ قرار داد کے خلاف کل چین اور روس نے ویٹو کا حق استعمال کیا۔

       دریں اثناء کل روسی وزیر خارجہ "سیرگی لافروف” نے اپنے وضاحتی بیان میں "مکمل حلب” کے دوبارہ حصول اور وہاں سے تمام مسلح گروہوں کو نکالنے کے روسی اصرار کا انکشاف کیا جبکہ روس کی حمایت کے ساتھ حکومت کے بڑھتے ہوئے حملوں کی وجہ سے ادلب خود کو حلب کی طرح ہونے سے خوفزدہ ہے۔

      لافروف نے کہا کہ حالیہ ہفتے کے دوران حلب شہر کے مشرقی علاقوں کی سنگین صورت حال پر روسی اور امریکی ماہرین کے جینوا میں ہونے والے مذاکرات میں "تمام مسلح عناصر کو نکالنے کی محدود راہوں پر غور سمیت وہ جنگجو افراد جو شہر حلب کو چھوڑنے سے انکار کریں گے تو ان کو خبردار کیا جاتا ہے کہ انہیں دہشت گرد قرار دے کر اسی بنیاد پر ان سے نمٹا جائے گا”۔

      لافروف کے اس اعلان کا فوری جواب دیتے ہوئے حلب کے دو مسلح جماعتوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ دونوں شہر میں آخر تک لڑیں گی۔

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>