ٹرمپ کی طرف سے سابق جنرل، سیکورٹی کے وزیر منتخب - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعرات, 8 دسمبر, 2016
0

ٹرمپ کی طرف سے سابق جنرل، سیکورٹی کے وزیر منتخب

tramp

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ جنرل جان کیلی کے ساتھ

واشنگٹن: ہبہ قدسی

      نو منتخب  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کل ریٹائرڈ جنرل جان کیلی کو اپنی انتظامیہ میں داخلی سلامتی کے وزیر کے عہدے کے لئے  منتخب کیا ہے جبکہ اس سے قبل وہ جنرل جیمز میٹس کو وزیر دفاع کے طور پر اور جنرل مائکل فلائن کو قومی سلامتی کے مشیر کے طور پر منتخب کر چکے ہیں۔

      ٹرمپ کے منتقلی ٹیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نو منتخب صدر نے 66 سالہ جنرل جان کیلی کا انتخاب امریکہ اور میکسیکو کے درمیان سرحدی تحفظ، دہشت گردوں سےمقابلہ، ہجرت کے قوانین کی بہتری، اور غیر قانونی ہجرت کی ممانعت جیسےایجنڈے پر عمل درآمد کرنے کے لئےکیا ہے،  اسی کے ساتھ اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ جنوبی اور وسطی امریکہ میں فوجی کاروائیوں کو مکمل کرنے میں جنرل کیلی کو تجربہ حاصل ہے۔

      جنرل کیلی کو میرین کور کا 40 سالہ تجربہ ہے جیسا کہ  انہوں  نے 2003ء کی عراقی جنگ میں امریکی فوجوں کی قیادت  کی اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے جنوبی کمان کی بھی ذمہ داری قبول کی۔ یاد رہے کہ ان کا بیٹا رابرٹ مائیکل کیلی افغانستان میں امریکی لڑائی کے دوران مارا جا چکا ہے۔

      منتقلی ٹیم کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان کی جنگ میں جنرل کیلی کا اپنے بیٹے کو کھونا ہی ہوم لینڈ سیکورٹی کے عہدے کے لئے ان کے انتخاب کئے جانے کا سبب بنا ہے کیونکہ منتخب صدر کو بیرون ملک میں لڑنے کے لئے امریکی فوج کو بھیجنے کے خطرات کو سمجھنے والے شخص کی تلاش تھی۔

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>