سعودی عرب برطانیہ دہشتگردی کے خلاف جنگ اور خطے کے تنازعوں کے حل کے لئے پر عزم - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: پیر, 12 دسمبر, 2016
0

سعودی عرب برطانیہ دہشتگردی کے خلاف جنگ اور خطے کے تنازعوں کے حل کے لئے پر عزم

خادم حرمین کی جانسن سے ملاقات – اور تازہ ترین پیش رفت پر ولی عہد کا ان سے تبادلہ خیال
2-895g9845g948g5y945gy_0

خادم حرمین شریفین ریاض میں برطانوی وزیر خارجہ "بوریس جانسن” سے ملاقات کرتے ہوئے (واس)

رياض: عبد الہادی حبتور

     خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کل ریاض میں برطانوی وزیر خارجہ "بوریس جانسن” سے ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ تعلقات سمیت اہم مشترکہ دلچسبی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا- علاوہ ازیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف نے بھی بعد میں برطانوی وزیر سے ملاقات کی- دونوں نے خاص طور سے سیکورٹی، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعاون کو مضبوط کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

     علاوہ ازیں سعودی ولی عہد کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی  بوریس جانسن سے ملاقات کی جس میں انہوں نے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں ترقی کرنے کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا۔

      جانسن نے یقین دہانی کی کہ ایرانی خطرہ اور شام ویمن کی صورت حال پر سعودی عرب اور برطانیہ کے موقف کے مابین بہت حد تک مماثلت  پائی جاتی ہے۔

      انہوں نے کہا کہ: "ہم نے سعودی حکام کے ساتھ دہشت گردی اور اسلام کو نقصان پہنچانے والے "داعش” کی طرف سے پھیلائے گئے زہریلے نظریات کی روک تھام کے لئے مل کر کام کرنے پر بات چیت کی ہے۔

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>