چرچ مں خودکش بم دھماکہ اور مصری حکومت کی طرف سے سخت اقدامات - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: منگل, 13 دسمبر, 2016
0

چرچ مں خودکش بم دھماکہ اور مصری حکومت کی طرف سے سخت اقدامات

%da%86%d8%b1%da%86

مصر کے صدر عبدالفتح السیسی "پٹرین” نامی چرچ میں ہوئے دہشت پسند بم دھماکہ میں ہلاک شدگان کے جنازہ کے دوران پوپ تواضروس کی تعزیت کرتے ہوئے۔

قاہرہ: محمد عبدہ حسنین

       کل اعلان کیا گیا کہ پرسوں ایک خود کش حملہ آور نے  قاہرہ کے مرکزی حصہ میں واقع "پٹرین” نامی چرچ  کے اندر خود کو بم دھماکہ سے اڑا لیا اسلئے مصر نے دہشت گردی کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے اور سخت اقدامات کرنے کا ارادہ کیا ہے۔

      صدر عبدالفتح السیسی نے بم دھماکہ میں ہلاک شدگان 42 عيسائى افراد کے سرکاری فوجی جنازہ کے فورا بعد کہا کہ 22 سالہ محمود شفیق محمد مصطفی نامی نوجوان نے چرچ کے نماز ہال کے اندر خود کو دھماکہ سے اڑا لیا۔ انہوں نے حملہ میں ملوث تین افراد اور ایک عورت کی گرفتاری کا انکشاف بھی کیا ہے اور یہ بھی کہا کہ مزید دو افراد کی تلاش جاری ہے ۔

      کسی تنظیم نے اب تک اس حادثہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ اسی طرح "حسم” اور "لواء الثورہ” نامی تحریکوں نے بھی اس حادثہ کا تعلق "اخوان المسلمون” کے ساتھ خیال کئے جانے کی تردید کی ہے اور  کل اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ شہریوں کو نشانہ نہیں بناتے ہیں۔

       اس حادثہ کے پیش نظر دہشت گردی کے معاملہ میں قانونی چارہ جوئی کے اقدامات کو تیز کرنے کے لئے مصری پارلیمنٹ نے قانونی ترمیم کا ارادہ کیا ہے۔

      پارلیمنٹ کے صدر ڈاکٹر علی عبد العال نے کل ایک عوامی جلسہ کے دوران کہا کہ پارلیمنٹ ضروری قوانین اور اقدامات کے ذریعہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے پر زور ديتا ہے یہاں تک کہ اگر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے آئین میں ترمیم کی ضرورت محسوس کی جائے گی تو ویسا ضرور کیا جائے گا اور حقیقی طور پر فوجی عدالت کو  دہشت گردی کے جرائم کے سلسلہ میں  غور وفکر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>