خادم حرمین کا "شوری" سے خطاب: وطن سب سے پہلے - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: بدھ, 14 دسمبر, 2016
0

خادم حرمین کا "شوری” سے خطاب: وطن سب سے پہلے

آج شاہ سلمان  داخلی اور  خارجی  پالیسیوں کے خد وخال کا تعین کرتے ہوئے
%d8%b3%d9%84%d9%85%d8%a7%d9%86

شاہ سلمان بن عبدالعزیز شوری کونسل کے نئے سیشن کے چیئرمین اور ارکان کے روبرو اپنی بات پیش کرتے ہوئے

ریاض: "الشرق الاوسط”

       خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نئی شوری کونسل کے ساتویں اجلاس کے روبرو پیش کئے جانے والے اپنے سالانہ خطاب میں داخلی اور  خارجی  پالیسیوں کے خد وخال اور صورت حال کا تعین کریں گے۔  یاد رہے کہ اس نئی شوری کونسل کا تعین اور اس کی تشکیل ابھی چند دنوں قبل دوبارہ ہوئی ہے اور اسی کے ساتھ”2030″ کے ويژن اور ” 2020″ کے قومی تبدیلی پلان کے ذریعہ تعمیراتی اور ترقی کے مرحلے کے سلسلہ میں گفتگو کی جائے گی۔

       خادم حرمین شریفین نے تاکید کے ساتھ کہا کہ شورى  كے منہاج اور اصول وہى  منہاج  اور اصول  ہيں جن پر ان کا ملک اپنے بانی شاہ عبدالعزیز کے زمانہ سے گامزن ہے۔  اور انہوں نے کل نئی شوری کونسل کے قسم لینے والے مرد وخواتین اراکین کو پر زور انداز میں کہا کہ وطن سب سے پہلے ہے۔ اسی طرح انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ کونسل اور اس کے اراکین کسی جماعت یا جانبدارانہ یا ذاتی مفادات کے لئے کام نہیں کریں گے بلکہ وطن کے لئے کام کریں گے۔

       شاہ سلمان نے کونسل کے اراکین سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ کونسل میں جو کچھ کریں گے اس سے ملک کا نام روشن ہوگا،  شہریوں کی تعریف کی جائے گی اور فخر سے میرا سر اونچا ہوگا۔

       اسی کے ساتھ یہ وصیت بھی کی اس ذمہ داری کی ادائیگی میں ہم سب اللہ سے ڈریں، قوم وملت کے مفادات کے خواہش مند ہوں اور ہمیشہ اسی مقصد کو  اپنی نگاہوں کے سامنے رکھیں۔

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>