مرڈوک "اسکائی" کے ذریعہ اپنے دائرۂکار کو وسیع کر رہے ہیں - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
به قلم:
کو: جمعہ, 16 دسمبر, 2016
0

مرڈوک "اسکائی” کے ذریعہ اپنے دائرۂکار کو وسیع کر رہے ہیں

merdokh

لندن: "الشرق الاوسط”

       میڈیا کے ماہر روپرٹ مرڈوک نے اپنے دائرۂکار کو  وسیع کر نے کے سلسلہ میں ایک اہم قدم اٹھایا ہے تاکہ ان کی مہارت کا چرچہ یورپ اور امریکہ میں بھی ہو جبکہ اس سے قبل ان کی "فاکس القرن 21” نامی کمپنی نے چند سرمایہ کاروں کے اعتراضات کرنے کے باوجود 14.6 بلین ڈالر کے مقابلہ  میں "اسکائی” نامی  ٹیلی ویژن کمپنی کو حاصل کرنے کا عارضی سودا کیا تھا ۔

       "روئٹرز” خبررساں ایجنسی کے ذریعہ معلوم ہوا ہے کہ "فاکس” نامی کمپنی رضامندی کے ساتھ خریدے جانے کی کارروائیوں کے متعلق برطانیہ میں عدالتی  کاروائیوں  کی کوشش کرے گی۔

        سودا مکمل کرنے کے لئے "فاکس” کو  "اسکائی” کے خود مختار حصے  داران کی 75 فیصد حمایت کی ضرورت ہو گی اجمالی طور پر جس کی قیمت کا اندازہ 18.5 اسٹرلنگ ارب پاؤنڈ یعنی 23  بلین ڈالر ہے۔

        یورپ اور امریکہ میں اپنے میڈیا کےدائرۂکار کو فروغ  دینے کی وجہ سے مرڈوک برطانیہ، آئر لینڈ، اٹلی، جرمنی اور آسٹریا کے 22 ملین صارفین  کے بیس پر مکمل کنٹرول حاصل کر نے کے لئے”اسکائی” کے 61 فیصد غیر مملوکہ حصہ کو خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

       روپرٹ کے بیٹے جیمز مرڈوک نے کہا کہ اس سودا کا مقصد کھیل اور تفریح سے متعلق "فاکس” کے مشمولات میں اضافہ کرنا ہے  اور اسے ناظرین تک مختلف میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعہ پہنچنے کی تکنیکی صلاحیت سے آراستہ کرنا ہے۔

      گزشتہ جمعہ دونوں کمپنیوں نے کہا تھا کہ وہ دونوں ایک عارضی معاہدہ تک پہنچ چکے ہیں لیکن شیئر کی قیمت نے (جو 10.75 اسٹرلین پاؤنڈ ہے) بہت سارے لوگوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے،  یاد رہے کہ اس مذکورہ قیمت میں پہلی پیشکش کی نشست میں متعین کردہ قیمت کے مقابلہ میں 40 فیصد کا اضافہ ہے۔

       اسی کے ساتھ 50 بڑے حصےداران نے”اسکائی” پر کمپنی کو بانی اور اس کے سب سے بڑے حصہ دار کے نام بہت کم قیمت میں فروخت کرنے کا  الزام لگایا ہے۔

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>