عراقی فٹ بال راؤنڈ میں کردوں کا بائیکاٹ - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: اتوار, 18 دسمبر, 2016
0

عراقی فٹ بال راؤنڈ میں کردوں کا بائیکاٹ

نجف کے ایک میچ کے دوران مخالفتی نعروں کے جواب میں بائیکاٹ
1482001230215333800

عراقی فٹ بال راؤنڈ کے ایک میچ کا منظر "الشرق الاوسط”

بغداد: "الشرق الاوسط”

       پرسوں اربیل کلب اور نجف کلب کے آخری میچ کے دوران شیعہ اکثریتی نجف شہر کے افراد نے کردوں کے خلاف نعرہ بازی شروع کی، جس پر کل اربیل کلب نے عراقی فٹ بال راؤنڈ کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا، ان کے اس اقدام میں اب صوبہ کردستان کا "زاخو” نامی کلب بھی شامل ہوچکا ہے۔

       اربیل کلب کے سربراہ عبد اللہ مجید نے فرانسیسی صحافتی ایجنسی سے کہا کہ: "کل کے میچ کے دوران نجف کے اکثر شائقین کی طرف سے سیاسی اور مسلکی بنیاد پر صوبہ اور اس کی سیاسی علامات کو نشانہ بناتے ہوئے نعرہ بازی کرنے کی وجہ سے ہم نے میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے”، انہوں نے مزید کہا کہ: "یہ ناقابل قبول عمل ہے جس کا کھیل سے کوئی تعلق نہیں۔

      کلب کے ذمہ داران کے مطابق نعروں میں عراقی صوبہ کردستان کے دارالحکومت اربیل کو "داعشی” علاقہ قرار دیا گیا۔

      کل عراقی فٹ بال یونین نے میچ کے دوران اس حادثہ کو مسترد کیا اور کہا کہ "نجف کے اکثر شائقین میں سے بعض افراد کی طرف سے اس قسم کے سخت جملوں کو یکسر مسترد کیا جاتا ہے کیونکہ اس سے ملک  کی بدنامی ہوئی اور اس کی اندرونی ثقافت کی عکاسی ہوئی جو ہمارے ملک کی تاریخ اور عزت کے منافی ہے”۔

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

متعلقہ عنوانات‬:, , ,
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>