شامی بحران کی وجہ سے ایران اور حماس کے درمیان سخت اختلافات - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
الشرق اردو
به قلم:
کو: جمعہ, 23 دسمبر, 2016
0

شامی بحران کی وجہ سے ایران اور حماس کے درمیان سخت اختلافات

%d8%b4%d8%a7%d9%85

حماس کے یوم تاسیس کے جشن کے موقعہ سے پلاسٹک کے ایک بندوق کے ساتھ فوجی وردی میں ایک نقاب پوش چھوٹے بچہ کو دیکھا جا سکتا ہے۔

لندن: عادل السالمی

      بگڑتے تعلقات کو بحال کرنے کے لئے ایران اور حماس کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کے باوجود ایرانی قومی سلامتی اورخارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن حشمت اللہ فلاحت بےشا نے خاص طور پر حلب کی  صورتحال سے متعلق تحریک کے قائدین کے موقف کے سلسلہ میں شک وشبہ پر سخت اختلافات اور تہران کے غضب کا انکشاف کیا ہے۔

      ایرانی عہدیدار کے تبصرے کے مطابق  ایران اور تحریک حماس کے درمیان کشیدگی بڑھتی ہی جا رہی ہے جبکہ حال ہی میں دونوں فریقوں نے کشیدگی کی تردید کی تھی۔

      ایران کے لئے پریشان کن بات یہ ہے کہ حماس "مزاحمت”  فرنٹ کی قیادت کا دعویدار ہے  جس کی وجہ سے عرب ممالک کے امور میں مداخلت کرنے کے لئے قانون بنانے کی کوشش میں ایک بنیادی  ذریعہ کی تشکیل ہوئی ہے۔

      فلاحت بےشا  نے "قانون” نامی میگزین میں ایک انٹرویو کے دوران حماس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ شامی اپوزیشن کے سایہ میں لڑنے والی دہشت گرد جماعتوں کی مسلسل مدد کر رہا ہے۔

      اسی طرح انہوں نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئےکہا کہ اگر حماس ایران کے ساتھ تعلقات کو برقرار رکھنا چاہتا ہے تو شام کی صورت سے متعلق اپنے موقف سے رجوع کرے۔

الشرق اردو

الشرق اردو

«الشرق الاوسط» چار براعظموں کے 12 شہروں میں بیک وقت شائع ہونے والا دنیا کا نمایاں ترین روزنامہ عربی اخبار ہے، 1978ء میں لندن كي سرزميں پر میں شروع ہونے والا الشرق الاوسط آج عرب اور بین الاقوامی امور ميں نمایاں مقام حاصل كر چکا ہے جو اپنے پڑھنے والوں کے لئے تفصیلی تجزیے اور اداریے کے ساتھ ساتھ پوری عرب دنیا کی جامع ترین معلومات پیش کرتا ہے- «الشرق الاوسط» دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بیک وقت سیٹلائٹ کے ذریعہ منتقل ہونے والا عربی زبان کا پہلا روزنامہ اخبار ہے، جیسا کہ اس وقت یہ واحد اخبار ہے جسے عظیم الشان بین الاقوامی اداروں کے لئے عربی زبان میں شائع ہونے کے حقوق حاصل ہیں جہاں سے «واشنگٹن پوسٹ»،

More Posts - Website - Twitter - Facebook

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>