خواتین عمان کے بلدیاتی انتخابات میں پیش پیش - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: منگل, 27 دسمبر, 2016
0

خواتین عمان کے بلدیاتی انتخابات میں پیش پیش

1482776066755146800

پرسوں ایک خاتون شمال مشرقی عمان کے ایک پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ ڈالتے ہوئے (أ.ف.ب)

 

مسقط: ميرزا الخويلدی

      پرسوں سلطنت عمان میں بلدیاتی کونسلز کے انتخابات ہوئے، جن میں 7 خواتین کی کامیابی کے ساتھ خواتین کے لئے قابل ذکر پیش رفت دیکھنے میں آئی۔

        رائے دہندگان نے سلطنت کی تمام ریاستوں؛ جنکی تعداد61 ہے، اس کی کل 11 بلدیاتی کونسلز کے لئے 202 مرد وخواتین امیدواروں کے انتخاب کے لئے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ کل 731 مرد وخواتین امیدواروں میں 23 خواتین امیدوار بھی شامل تھیں۔ پہلی بار دسمبر 2012 کے انتخابات میں 46 خواتین امیدواروں میں سے 4 خواتین کامیاب رہیں، تب بلدیاتی کونسلز کے اراکین کی تعداد 192 تھی۔

       عمان کے وزیر داخلہ "حمود بن فیصل البوسعیدی” نے کہا "بلدیاتی کونسلز کی پہلی مدت کے تجربہ نے اسے ملک میں ترقی کے پہئے کو آگے بڑھانے میں حکومت کے لئے ایک اہم مرکزی مددگار ثابت کیا۔ اس دوران سلطنت میں مجاز حکام کے ساتھ مل کر تمام گورنریٹوں میں ترقیاتی منصوبہ بندی اور بلدیاتی امور سے متعلقہ نظام میں بہتری کی خاطر اس کی جانب سے آراء اور سفارشات پیش کی گئیں”۔

     موجودہ سیشن میں سرکاری طور پر رجسٹرڈ مرد وخواتین ووٹروں کی تعداد 6 لاکھ 23 ہزار 224 ہے، جس میں خواتین کی نمائندگی 2 لاکھ 89 ہزار491 کی تعداد کے ساتھ کل کا 45 فیصد ہے۔

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>