سعودی عرب کی حج انتظامات کی خاطر اجلاس کے انعقاد کے لئے ایران کو دعوت - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
کو: جمعرات, 29 دسمبر, 2016
0

سعودی عرب کی حج انتظامات کی خاطر اجلاس کے انعقاد کے لئے ایران کو دعوت

majalla-thumbnail-001

جدہ: اسماء الغابری

    سعودی عرب نے ایران کو اس اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے جو سعودی وزارت حج وعمرہ دنیا کے ممالک سے امور حج سے متعلقہ وفود کے ساتھ منعقد کر رہی ہے۔ تاکہ رواں ہجری سال میں ان ملکوں کے عازمین حج کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ان پر تبادلۂ خیال کیا جا سکے۔

     گذشتہ سال ایرانی حکام نے اپنے شہریوں کو حج کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ تہران حج کی ادائیگی پر بھی سیاست کرنے پر مصر رہا اور عالم اسلامی کے تمام ممالک اور ریاستوں کی جانب سے منظور کردہ قواعد وضوابط کی پابندی کو مسترد کر دیا تھا۔ اب آئندہ ماہ جنوری کے آّخر میں امور حج کے ایرانی وفد سے ملاقات کی امید کی جا رہی ہے، کیونکہ نئے عیسوی سال سے وزارت حج مخلتف ممالک کے امور حج کے وفود سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر رہی ہے۔ سعودی حکومت نے اس بات پر زور دیا کہ وہ ہر سال تمام عازمین حج وعمرہ کو ان کی شہریت اور مسلکی وابستگی سے بالا تر ہو کر قواعد وضوابط اور قابل اطلاق معاہدوں کے مطابق اپنے خیر مقدم کا اعادہ کرتا رہے گا۔

     جبکہ گذشتہ سال حج کے سیزن میں دنیا بھر سے 160 سے زائد شہریت کے حامل حجاج کرام کا خیر مقدم کیا گیا۔ یہ وزارت حج وعمرہ کی جانب سے 75 سے زائد عرب واسلامی ممالک کع علاوہ مسلم اقلیتی ممالک کی موجودگی میں حج کے امور پر اتفاق ہونے کے بعد دستخط کرنے کے بعد ہوا۔ اسی دوران ایرانی حکومت نے 29 مئی 2016 ء کو سرکاری اعلان کے ذریعے عازمین حج کو روک دیا۔

متعلقہ عنوانات‬:, , ,
شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>