بن علوی: سلطنت عمان سعودی عرب کی کوششوں کی حمایت کرنے کے لئے اتحاد میں شامل - الشرق الاوسط اردوالشرق الاوسط اردو
به قلم:
کو: جمعہ, 30 دسمبر, 2016
0

بن علوی: سلطنت عمان سعودی عرب کی کوششوں کی حمایت کرنے کے لئے اتحاد میں شامل

سلطتی عمان کے خارجہ امور کے وزیر یوسف بن علوی عبداللہ (گیٹی)

دمام: مرزا خویلدی

        کل سلطنت عمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ سعودی عرب کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنے کے لئے اسلامی اتحاد میں شامل ہے اور اس شمولیت سے مسلح دہشت گرد تشدد کے غلبہ والے علاقوں میں امن وسلامتی قائم کرنے اور استحکام پیدا کرنے میں سعودی عرب اور اس کی قیادت کے کردار کو تقویت ملے گی۔

        سلطنت عمان کے خارجہ امور کے وزیر یوسف بن علوی عبداللہ نے اپنی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد خطہ میں بحران کو  حل کرنے میں اہم کردار ادا کر ےگی۔

        سلطنت عمان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں برتری حاصل کرنے اور خطے میں عدم استحکام کی کیفیت پیدا کرنے والوں سے نمٹنے کے لئے کوشش کرنے والی اتحاد میں اکتالسواں ملک ہے۔

        بن علوی نے کہا کہ موجودہ حالات کے بہت مناسب ہونے کی وجہ سے سلطنت عمان اسلامی اتحاد میں شامل ہو گئی ہے اور یہی وقت مناسب بھی ہے کہ تمام ممالک اور تمام جماعتوں کی طرف سے کوششیں دو چند کر دی جائیں تاکہ مشرق وسطی میں 2011 سے ہوئے سارے مسائل کو باہمی تعاون کے ڈریعہ ختم کیا جا سکے۔

        بن علوی نے مزید کہا کہ "میرے خیال میں سلطنت عمان کا کردار  ایک مثبت کردار  ہوگا جس سے امن وسلامتی اور استحکام کو یقینی اور اسلامی ممالک کے درمیان مشترکہ مفادات کو محفوظ بنانے والے ایک مناسب ماحول فراہم کرنے کے لئے سعودی عرب کی کوششوں اور اسلامی ممالک کے کردار میں اضافہ ہوگا۔

شيئر

تبصرہ کریں

XHTML/HTML <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>